ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہر کووڈ-19 مریض سے صحت یابی کے بعد لیا جائے پلازمہ، مفاد عامہ کی عرضی داخل

راجدھانی دہلی میں تین ہزار سے زیادہ کوروناوائرس پازیتو کیس ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں تبلیغی جماعت کے ترجمان رہے اور وکیل مجیب الرحمان نے دہلی ہائی کورٹ مفاد عامہ کی عرضی داخل کرتے ہوئے پلازمہ کےلئے نوڈل ایجنسی بنائے جانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔

  • Share this:
ہر کووڈ-19 مریض سے صحت یابی کے بعد لیا جائے پلازمہ، مفاد عامہ کی عرضی داخل
علامتی تصویر

ملک کے ساتھ۔ساتھ دہلی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہورہا ہے۔ قابل غور ہے کہ جہاں ملک بھر میں ہر دن پندرہ ہزار سے زیادہ مریض سامنے آرہے ہیں تو وہیں راجدھانی دہلی میں تین ہزار سے زیادہ کوروناوائرس پازیتو کیس ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں تبلیغی جماعت کے ترجمان رہے اور وکیل مجیب الرحمان نے دہلی ہائی کورٹ مفاد عامہ کی عرضی داخل کرتے ہوئے پلازمہ کےلئے نوڈل ایجنسی بنائے جانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔


مجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت سے جڑے رہے ہیں اس وجہ سے ان کے پاس پلازمہ کے لئے کافی زیادہ کالس آرہی ہیں اور انھوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو اس سلسلہ میں خط بھی لکھا ہے۔ مجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اسپتالو ں میں ڈاکٹر کورونا مریض کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو خون کا گروپ بتاکر پلازمہ لانے کے لئے کہہ دیتے ہیں لیکن ان کو پلازمہ ملناکافی مشکل ہوتاہے۔

اس لئے ہم نے اپنی عرضی میں نوڈل ایجنسی بنائے جانے کیلئے کہا ہے تاکہ ہر کرونا مریض کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ہو اور کورونا مریض جس کو ضرورت ہو اس کو پلازمہ مل سکے۔


اس کے علاوہ ہم نے عرضی میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ ہر کورونا سے صحت یاب ہونے والے فرد کا پلازمہ لازمی طورپر لیاجائے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں دہلی حکومت نے پلازمہ بینک بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم اس پروجیکٹ میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
First published: Jul 01, 2020 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading