ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم نریندرمودی نےلی ویکسین کی دوسری خوارک، کہا اگر آپ اہل ہے تو جلدی لیجیے ویکسین

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’آج ایمس میں نے کوورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کیا۔ وائرس کو شکست دینے کے لئے ویکسینیشن ہمارے پاس موجود چند طریقوں میں سے ہے۔ اگر آپ ویکسین کے اہل ہیں تو جلد ہی اپنی شاٹ لگائیں‘۔

  • Share this:
وزیراعظم نریندرمودی نےلی ویکسین کی دوسری خوارک، کہا اگر آپ اہل ہے تو جلدی لیجیے ویکسین
وزیراعظم نریندرمودی نےلی ویکسین کی دوسری خوارک

وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایمس (AIIMS) میں آج کووڈ۔19 (COVID-19) ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرلیا۔ اس سے 37 دن قبل ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری خوراک حاصل کرنے کے بعد تمام اہل افراد پر زور دیا کہ وہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے جلد سے جلد کورونا ویکسین حاصل کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی نے یکم مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک حاصل کیا تھا، اسی دن ملک بھر میں ویکسینیشن کی دوسری مہم شروع کی گئی۔ جس کے تحت 60 برس سے اوپر افراد اور 45 برس کے ایسے شہری جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے، انھیں ویکسین دی گئی۔اپنی ویکسی نیشن کی ایک تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’کورونا وائرس کو شکست دینے کے چند طریقوں میں کووڈ شاٹ بھی شامل ہے‘۔ وزیراعظم مودی کو اس بار چہرہ پر ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔



پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’آج ایمس میں نے کوورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کیا۔ وائرس کو شکست دینے کے لئے ویکسینیشن ہمارے پاس موجود چند طریقوں میں سے ہے۔ اگر آپ ویکسین کے اہل ہیں تو جلد ہی اپنی شاٹ لگائیں‘۔ انھوں نے اس کے ساتھ ہی ایک لنک شیئر کیا۔ جو کہ ویکسین کے اندراج کے لیے ملکی سطح پر بنایا گیا پورٹل (CoWin) ہے۔وزیراعظم مودی نے بھارت بائیوٹیک اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ تیار کردہ ’کو ویکسین (Covaxin) لیا ہے، جس کے بارے میں کچھ لوگ اب بھی ہکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی دوسری بار ویکسین خوراک دو نرسوں نے لگائی، جن میں سے ایک نے انہیں پہلی شاٹ بھی دی تھی۔ نرس نشا شرما نے پی ایم مودی کو ویکسین  دی ۔واضح رہے کہ کو ویکسین کے علاوہ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کا کووی شیلڈ (Covishield) جو آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کو رواں برس 16 جنوری سے شروع ہونے والی ویکسی نیشن مہم میں استعمال کیا گیا۔


ہندوستان اپنے ویکسینیشن پروگرام کو آہستہ آہستہ بڑھا رہا ہے۔ ملک میں فرنٹ لائن اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے ساتھ ٹیکہ لگانا شروع کیا جاچکا ہے۔ وہیں 60 برس سے اوپر اور 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دوسری بیماریوں سے دوچار ہونے کی بنا پر ویکسین دی جارہی ہے۔

۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق 45 برس سے اوپر کے تمام افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔ اب تک نو کروڑ سے زیادہ افراد ویکسین سے مستفید ہوچکے ہیں۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران انفیکشن میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد پیر کے روز ایک لاکھ سے زیادہ کیسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز بھارت میں 24 گھنٹوں میں 1.15 لاکھ سے زیادہ نئے معاملات رپورٹ کیے۔ کورونا سے متاثرین کی کل تعداد اب 1.28 کروڑ سے زیادہ ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 08, 2021 09:27 AM IST