ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے سبب مودی بیلجیم نہیں جائیں گے، ہند۔ یوروپی یونین اجلاس میں کرنی تھی شرکت

رویش کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندستان اور یوروپی یونین کے مابین مضبوط تعلقات اور نزدیکی تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے سبب مودی بیلجیم نہیں جائیں گے، ہند۔ یوروپی یونین اجلاس میں کرنی تھی شرکت
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کا یوروپی یونین کا دورہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا لیکن وہ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کے صد سالہ یوم پیدائش پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بنگلہ دیش ضرور جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ ہندستان اور یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کے بارے میں دونوں فریقوں نے اعتراف کیا ہے کہ صحت اسباب پر مختلف تنظیموں نے دوروں پر روک لگانے کی بات کہی ہے۔ اس لئے اچھا ہوگا کہ چوٹی کانفرنس کے پروگرام کو کسی دیگر تاریخ کے لئے ملتوی کردیا جائے۔



رویش کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندستان اور یوروپی یونین کے مابین مضبوط تعلقات اور نزدیکی تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور دونوں فریق کورونا وائر س کے پھیلنے سے عالمی صحت صورت حال میں و سیع فکرمندیوں کو شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وزیر اعظم مودی کو ذاتی طورپر بنگ بندھو کے صدسالہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے نریندر مودی نے قبول کرلیا تھا۔ مودی اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں گے۔ اس دورہ میں دو نوں طرف کے لوگ بھی ہوں گے لیکن اس بارے میں معلومات مناسب وقت پر دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے مجوزہ مصر دورہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہا کہ دونوں فریقوں کے مابین دورہ کی تاریخوں پر سفارتی چینلوں کے ذریعہ بات چیت چل رہی ہے۔
First published: Mar 05, 2020 06:28 PM IST