ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وزیر اعظم مودی احمد آباد کے بعد حیدرآباد پہنچے، کورونا ٹیکہ کی تیاری کے مرحلے کا جائزہ لیا

وزیراعظم نریندر مودی کورونا ویکسین کی تیاری کے مرحلہ کا جائزہ لینے اور معلومات حاصل کرنے کیلئے حیدرآباد پہنچے۔ احمد آباد میں اس ویکسین کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد وہ سیدھے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچے۔حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن پر چیف سکریٹری سومیش کمار،ڈی جی پی مہیندرریڈی،میڑچل کی کلکٹر شویتا موہنتی، سائبرآباد کے کمشنر وی سی سجنار اور حکیم پیٹ ایرفورس کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی احمد آباد کے بعد حیدرآباد پہنچے، کورونا ٹیکہ کی تیاری کے مرحلے کا جائزہ لیا
وزیراعظم نریندر مودی کورونا ویکسین کی تیاری کے مرحلہ کا جائزہ لینے اور معلومات حاصل کرنے کیلئے حیدرآباد پہنچے۔

حیدرآباد۔ وزیراعظم نریندر مودی کورونا ویکسین کی تیاری کے مرحلہ کا جائزہ لینے اور معلومات حاصل کرنے کیلئے حیدرآباد پہنچے۔ احمد آباد میں اس ویکسین کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد وہ سیدھے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچے۔حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن پر چیف سکریٹری سومیش کمار،ڈی جی پی مہیندرریڈی،میڑچل کی کلکٹر شویتا موہنتی، سائبرآباد کے کمشنر وی سی سجنار اور حکیم پیٹ ایرفورس کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔



وزیر اعظم نریندر مودی ایرپورٹ سے سیدھے بھارت بائیو ٹیک کمپنی پہنچے جہاں انہوں نے سائنسدانوں سے کورونا ٹیکہ کی تیاری کے مرحلے اور اس سے متعلق چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیراعظم نے اس دورہ کے دوران سائنسدانوں سے بات چیت کی اور ٹیکہ کی تیاری، ملک کے شہریوں کو اس کی دستیابی اور اس سے متعلق چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ملک میں کوویڈ 19کے ٹیکہ کی تیاری کے اقدامات کے جائزہ کے مقصد سے شہروں کے اپنے سہ روزہ دورہ کے ایک حصہ کے طورپر وہ آج حیدرآباد پہنچے۔

اس سے پہلے احمد آباد واقع کورونا ویکسین کمپنی جائڈس کیڈلا پارک میں سائنسدانوں سے بات کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا '' آج میں نے جائڈس کیڈلا پارک میں تیار ہو رہی کورونا ویکسین کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ میں سائنسدانوں کے کام اور ان کی اس کوشش کے پیچھے کی پوری ٹیم کی ستائش کرتا ہوں۔ حکومت ہند اس سفر میں ان کی حمایت کرنے کے لئے سرگرم طور پر ان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔


انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اشتراک سے حیدرآباد کی جینوم ویلی میں واقع بھارت بائیوٹیک کمپنی کی جانب سے اس ٹیکہ کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔ بھارت بائیو ٹیک کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے وزیراعظم کو تفصیلا ت سے واقف کروایا گیا۔ اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا تیسرا مرحلہ حال ہی میں شروع ہوا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 28, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading