ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے سبب اس سال ہولی ملن پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے وزیر اعظم مودی

ملک میں مہلک بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے سبب اس سال ہولی ملن پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے وزیر اعظم مودی
راج ناتھ اور امت شاہ کے ساتھ وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔ ملک میں مہلک بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مودی نے بدھ کو ٹویٹ کر کے کہا،’’دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس وجہ سے میں نے اس سال کسی بھی ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔



واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے جڑے چھ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70ملکوں میں اب تک 3173 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 92533 لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں۔

مہلک کورونا وائرس کے قہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس متعدی مرض کو روکنے کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ا مداد کی پیشکش کی ہے ۔ اس فنڈ کا استعمال بالخصوص کمزور طبی نظام والے کمزور ممالک میں کیا جائے گا ۔ فی الحال متاثرہ افراد کی مجموعی طور پر تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں 2981، جنوبی کوریا میں 31، ایران میں 77، اٹلی میں 52، جاپان میں چھ، فرانس میں چار، سپین میں ایک اور امریکہ میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
First published: Mar 04, 2020 12:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading