کوروناوائرس ویکسین کی منظوری پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کی مبارکباد، کہی یہ بڑی بات
کورونا وائرس ویکسین کو لیکر ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی سی جی آئی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ (Covishield) ویکسین اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین (Covaxin)کو ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دے دی ہے۔ اب ان دونوں کورونا ویکسین کو عام لوگوں کو لگایا جا سکے گا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 03, 2021 12:08 PM IST

کوروناوائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری پر پی ایم مودی نے پیش کی مبارکباد، کہا۔ ملک کیلئے فخر کا لمحہ
ملک میں کورونا وائرس ویکسین کو لیکر ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی سی جی آئی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ (Covishield) ویکسین اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین (Covaxin)کو ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دے دی ہے۔ (DCGI) سے منظوری ملنے کے بعد ان دونوں کورونا وائرس ویکسین کو اب عام لوگوں کو لگایا جا سکے گا۔ سائنسدانوں کی اس کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک کو مبارکبار دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ہر ہندستانی کو فخر ہوگا کہ جن دو ٹیکورں کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے وہ ہندستان میں بنے ہیں۔ یہ خود انحصار ہندستان کے خواب کو پورا کرنے کے ہمارے سائنسداں کے خواب کی عکاسی کرتا ہے جس کا اصل مقصدحیثیت مریضوں کی دیکھ بھال اور ہمدردی ہے
It would make every Indian proud that the two vaccines that have been given emergency use approval are made in India! This shows the eagerness of our scientific community to fulfil the dream of an Aatmanirbhar Bharat, at the root of which is care and compassion.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 3, 2021
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پوناوالا نے کورونا ویکسین کو منظوری ملنے پر خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، سبھی کو نیا سال مبارک ہو! سبھی خطرے جو سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ویکسین کو اسٹاک کرنے کیلئے اٹھائے تھے اس کا آخر کار بہتر نتیجہ سامنے آیا ہے۔ ہندستان کا پہلا کووڈ۔19 ویکسین اگلے ہفتے تک آپ کے سامنے ہوگا۔ یہ پوری طرح سے محفوظ اور بااثر ہے۔
Happy new year, everyone! All the risks @SerumInstIndia took with stockpiling the vaccine, have finally paid off. COVISHIELD, India's first COVID-19 vaccine is approved, safe, effective and ready to roll-out in the coming weeks. pic.twitter.com/TcKh4bZIKK
— Adar Poonawalla (@adarpoonawalla) January 3, 2021
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹیکہ کاری کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ہفتے کے روز بھی ملک میں اس کی تیاریوں کو دیکھنے کے لئے ڈرائی رن کیا گیا۔ دریں اثنا ، اتوار کے روز ، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویکسین (Covid 19 Vaccine) کے بارے میں معلومات دی۔ اس دوران بتایا گیا کہ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کی کووی شیلڈ (Covishield) ویکسین اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین (Covaxin) کو ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دی گئی ہے ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کووی شیلڈ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر بنا رہا ہے۔
ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ا (DCGI) نے جانکاری دی ہے کہ کووی شیلڈ اور ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ ٹیکہ کاری کی دوران ان ویکسین کی دو۔دو ڈوز دی جائیں گی۔ وہیں کیڈل ہیلتھ کیئر کے کلینک ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
Vaccines of Serum Institue of India and Bharat Biotech are granted permission for restricted use in emergency situation: DCGI pic.twitter.com/fuIfPQ9i7B
— ANI (@ANI) January 3, 2021
ڈی سی جی آئی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، اگر کسی بھی چیز میں ذرا بھی خامی ہوگی تو ہم اجازت نہیں دیں گے۔ ویکسین 110 فیصدی محفوظ ہے۔ اس کے کچھ نارمل سائڈ افیکٹ ہیں۔ جیسے ہلکا بخار، درد اور الرجی۔ اس سے نامرد ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔
#WATCH I We'll never approve anything if there's slightest of safety concern. Vaccines are 110 % safe. Some side effects like mild fever, pain & allergy are common for every vaccine. It (that people may get impotent) is absolute rubbish: VG Somani,Drug Controller General of India pic.twitter.com/ZSQ8hU8gvw
— ANI (@ANI) January 3, 2021
گزشتہ سال 27 جنوری کو ہندستان میں کووڈ۔19 (Coronavirus) کا پہلا کیس ملا تھا۔ تب سے لیکر اب تک اس خطرناک وائرس کی زد میں ملک کے ایک کروڑ سے زیادہ لوگ آ چلے ہیں لیکن اب اچھی خبر آ گئی ہے۔ ڈی سی جی آئی نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ کورونا وائرس کی دو ویکسین آکسفورڈ اور ایسٹریزینکا کی کووڈ شیلڈ Covishield) اور بھارت بایوٹک کی کو ویکسین (Covaxin) کو ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری دے دی ہے۔ ویکسینینش کا کام جلد شروع ہونے والا ہے لیکن مکل کی 130 کروڑ آبادی کو ویکسین لگانا آسان چینلچ نہیں ہوگا۔ لہذا اس کیلئے مودی حکومت نے جنگی سطح پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ ویکسینیشن کیلئے چناؤ کی طرح بوتھ سطح پر تیاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس کے لئے 20 وزارتیں اور 23 محکمے تعینات کیے ہیں۔