ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز، ہندوستان میں آج سے ٹیکہ اُتسو کا آغاز

ٹیکہ اتسو Tika Utsav کے تحت ملک بھر کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے ۔

  • Share this:

کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرتے ہوئے ملک بھر میں آج سے ٹیکہ اتسو ( Tika Utsav Covid19 Vaccination) کی شروعات ہورہی ہے۔ گیارہ اپریل سے چودہ اپریل تک ٹیکہ اتسو کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔ ٹیکہ اتسو Tika Utsav کے تحت ملک بھر کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ حالانکہ کئی ریاستوں میں ویکسین کے کمی کی شکایت سامنے آرہی ہیں جس کے مد نظر مرکزی حکومت نے ٹیکہ کی سپلائی بھی تیز کر دی ہے۔ کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم بھی جاری ہے۔ اب تک نو کروڑ تیرالیس لاکھ چونتس ہزار سے زائد افراد کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں ۔

ملک میں کورونا کی لہرہرگزرتے دن کے ساتھ تیز سے تیز تر ہوتی جارہی ہے۔ جو تشویش کا باعث ہے۔ مہاراشٹر وہ ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ روزانہ قریب ساٹھ ہزار نئے معاملے آرہے ہیں ۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پچپن ہزار چار سو گیارہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران تین سو نو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کا اشارہ ضرور دیا ہے لیکن آج کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ لیا جائیگا ۔

دہلی میں ، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، فعال معاملے اکیس ہزارسے بڑھ کر اٹھائیس ہزارتک پہنچ گئے ہیں۔ دہلی میں گذشتہ روز اکیس سو بیالیس معاملے آئےسامنے۔دہلی میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح جزوری طور پر کم ہو کر چوروانوے اعشایہ انتالیس فیصد پر آ گئی ہے۔

وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو اڑسٹھ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں سات سو اسی اموات ہوئی ہیں جبکہ اکسٹھ ہزار سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ انیس لاکھ تیرہ ہزار دو سو بیانوے افراد کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ اس بیچ کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم بھی جاری ہے۔ اب تک نو کروڑ تیرالیس لاکھ چونتس ہزار سے زائد افراد کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں ۔


ملک میں بے قابو ہوتا کورونا

چوتھی بار کورونا کا ٹوٹا ریکارڈ
ایک دن میں 1لااکھ 31ہزار سے زائد نئے معاملوں کی تصدیق
پچھلے 24گھنٹوں میں 780اموات ہوئیں
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 899 افراد صحتیاب
ملک میں کورونا کے ایکٹو معاملے9لاکھ سے زیادہ ہیں
ٹیکہ کاری مہم کے تحت 9کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 02:15 PM IST