ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس پر آج نریندر مودی قوم سے کریں گے خطاب، نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ

وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز کہا کہ نریندر مودی اپنے خطاب میں کووڈ 19 سے متعلق امور اور اس سے نمٹنے کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بات کریں گے

  • Share this:
کورونا وائرس پر آج نریندر مودی قوم سے کریں گے خطاب، نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ
وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات، 19 مارچ ( آج) کو رات 8 بجے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متعلق امور پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز کہا کہ نریندر مودی اپنے خطاب میں کووڈ 19 سے متعلق امور اور اس سے نمٹنے کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بات کریں گے۔

اس سے قبل کل وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔



ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وائرس سے نمٹنے کے لئے تیاری کو مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس میں خاص طور پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی سہولیات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ ادھر نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا اعلان کیا ہے۔چین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3213 ہو گئی اور 80860 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا کی زد میں آنے سے ابھی تک 2158 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔
First published: Mar 19, 2020 08:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading