ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس پر پی ایم مودی SAARC ممالک سے کریں گےویڈیوکانفرنس، عمران خان نہیں ہوں گے شامل

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "مشترکہ بھلائی کے لئے متحد ہورہے ہیں۔ 15 مارچ کو شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لئے سارک کے تمام ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔

  • Share this:
کورونا وائرس پر پی ایم مودی SAARC  ممالک سے کریں گےویڈیوکانفرنس، عمران خان نہیں ہوں گے شامل
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (ہندوستان) خطے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے کے لئے اتوار کی شام 5 بجے تمام سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کے روز جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) ممالک کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کی حمایت تمام ممبر ممالک نے کی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "مشترکہ بھلائی کے لئے متحد ہورہے ہیں۔ 15 مارچ کو شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لئے سارک کے تمام ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔



وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے سارک ممالک کو کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف پی ا یم مودی نے مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔ سارک ممالک نے پی ایم مودی کےاس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیپال، بھوٹان، سری لنکا،مالدیپ نے پی ایم مودی کے تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین پہل ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سارک سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے لئے ایک مثال قائم کرتے ہوئے آٹھ رکنی علاقائی تنظیم سے رابطہ کیا اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مضبوط حکمت عملی تیار کرنے کاخاکہ کھینچتے کے واسطے اپنے لیڈران کے درمیان ایک ویڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی
First published: Mar 15, 2020 07:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading