உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron in India: ہندوستان میں اومی کرون کی صورتحال برطانیہ کی طرح خراب نہیں ہوگی! ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ظاہر کی امید

    ہندوستان میں 2 دسمبر 2021 کو پہلی بار کرناٹک میں کورونا وائرس اومی کرون ویرینٹ کا کیس سامنے آیا تھا۔

    ہندوستان میں 2 دسمبر 2021 کو پہلی بار کرناٹک میں کورونا وائرس اومی کرون ویرینٹ کا کیس سامنے آیا تھا۔

    ’’ہمیں تیاری کرنی چاہیے اور امید کرنی چاہیے کہ حالات اتنے خراب نہ ہوں جتنے کہ برطانیہ میں ہوچکے ہیں۔ ہمیں مزید ڈیٹا کی ضرورت ہے۔ جب بھی کورونا اور اس کے اومی کرون کے کیسوں میں اضافہ ہوتا ہے، ہمیں اس کی قریب سے نگرانی کرنے اور کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔

    • Share this:
      آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا (Dr Randeep Guleria) نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان کو تیاری کرنی چاہئے اور امید کرنی چاہئے کہ ملک میں کووڈ۔19 کی صورتحال برطانیہ کی طرح خراب نہیں ہوگی۔ ان کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب برطانیہ میں اب تک کے سب سے زیادہ روزانہ اضافے میں اومی کرون ویرینٹ کے کورونا وائرس کے 10,000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

      انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’ہمیں تیاری کرنی چاہیے اور امید کرنی چاہیے کہ حالات اتنے خراب نہ ہوں جتنے کہ برطانیہ میں ہوچکے ہیں۔ ہمیں مزید ڈیٹا کی ضرورت ہے۔ جب بھی کورونا اور اس کے اومی کرون کے کیسوں میں اضافہ ہوتا ہے، ہمیں اس کی قریب سے نگرانی کرنے اور کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔

      یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے ہفتے کے روز نئے ویرینٹ کے مزید 10,059 کیسز کی تصدیق کی ہے، جو کہ جمعہ (3,201) کو رپورٹ کیے گئے تین گنا سے زیادہ ہے، جس سے کیسز کی کل تعداد 24,968 ہوگئی ہے۔

      دریں اثنا مہاراشٹر میں اومی کرون ویرینٹ کے چھ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں اومی کرون کیسز کی تعداد 151 تک پہنچ گئی اور مہاراشٹر میں اومی کرون کی کل تعداد 54 ہوگئی۔ اومی کرون کیسز 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پائے گئے، جن میں مہاراشٹر (54)، دہلی (22)، راجستھان (17) اور کرناٹک (14)، تلنگانہ (20)، گجرات (9)، کیرالہ (11)، آندھرا پردیش (1)، چندی گڑھ (1)، تمل ناڈو (1) اور مغربی بنگال (1) شامل ہے۔

      یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ پہلی بار 24 نومبر 2021 کو جنوبی افریقہ میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ وہیں ہندوستان میں 2 دسمبر 2021 کو کرناٹک میں کورونا وائرس کے اس بھاری تبدیل شدہ ورژن کے پہلے دو کیسز کا پتہ چلا تھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: