نئی دہلی۔ کرونا وائرس کا قہر اب دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ خاص کر اب دہلی میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اب دہلی حکومت نے راجدھانی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی۔ منیش سسودیا کے مطابق، تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاط کے طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ سبھی اسکول 31 مارچ تک بند رہیں گے۔
As a precautionary measure to prevent the possibility of spread of COVID-19 amongst our children, Delhi Government has directed immediate closure of all primary schools (Govt/ aided/ private/MCD/NDMC) till 31/3/20
وہیں، كورونا وائرس کے ہندوستان میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر دہلی سرکار نے دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔