ہوم » نیوز » وطن نامہ

CSIR سوسائٹی کی میٹنگ میں بولے پی ایم مودی، مستقبل کیلئے ابھی سے کرنی ہوگی تیاری

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی رفتار دھیمی ہوئی ہے اور اس سے مقابلہ جاری ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ انسانیت کو جب بڑے چیلنج کا سامنا ہوا سائنس نے بہتر راستے تلاش کیے۔

  • Share this:

وزیراعظم نریندر مودی  (Narendra Modi) نے سی ایس آئی آر سوسائٹی (Council of Scientific and Industrial Research, CSIR) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔ کورونا وبا سے درپیش چیلنجز اور اس سے مقابلہ کے لیے سائنسدانوں کی خدمات کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی رفتار دھیمی ہوئی ہے اور اس سے مقابلہ جاری ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ انسانیت کو جب بڑے چیلنج کا سامنا ہوا سائنس نے بہتر راستے تلاش کیے۔ انھوں نے کہا کہ کم وقت میں سائنسدانوں نے ویکسین تیار کی۔اس غیر معمولی کام کے لیے سائنسدانوں کو پورے ملک کی جانب سے مبارکباد۔




وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ، 'پچھلی صدی کا تجربہ یہ ہے کہ جب  پہلے  کوئی کھوج دنیا کے دوسرے ممالک میں ہوتی  تھی تو تب ہندوستان کو اس کے لئے کئی سال انتظار کرنا پڑا تھا لیکن آج ہمارے ملک کے سائنسداں دوسرے ممالک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں اتنی ہی تیز رفتار سے کام  کر رہے ہیں۔  پی ایم مودی نے کہا، 'سائنس اور ٹکنالوج اتنی ہی اونچائییوں کو چھوتی ہے  جتنا بہت راس کا انڈسٹری سے مارکیٹ سے تعلق ہوتا ہے۔'

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 04, 2021 04:13 PM IST