ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوروناوائرس بحران پر پی ایم مودی نے بل گیٹس سے کی بات، ویکسین تیار کرنے پر بھی ہوئی چرچا

یہ لمبی بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ پی ایم مودی نے اس دوران کورونا سے لڑنے کیلئے ان کے سجھاؤ بھی مانگے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا کہ ہندستان کیسے کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی ویکسین پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • Share this:

کوروناوائرس (Coronavirus) کے بڑھتے پھیلاؤ کو لیکر وزی اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi )  نے مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیف بل گیٹس (Bill gates) سے بات چیت کی ہے۔ یہ لمبی بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ پی ایم مودی نے اس دوران کورونا سے لڑنے کیلئے ان کے سجھاؤ بھی مانگے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا کہ ہندستان کیسے کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی ویکسین پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں نے ساتھ کی بات کی۔۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران پی ایم موی اور بل گیٹس نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ عالمی کوششوں میں حصہ داری کرنے کی ہندستان کی خواہش اور صلاحیت کے مد نظر یہ اہم ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس Covid-19 pandemic کو لیکر  ردعمل کے کورڈینیشن کیلئے عالمی چرچا میں نئی دہلی کو شامل کیا جائے۔ پی ایم مودی نے صحت کے بحران کے خلاف لڑای میں ہندستان کے ذریعے اپنائے گئے شعوری انداز کا خاکہ بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ، 'بل گیٹس کے ساتھ تفصیل سے بات چیت کی۔ ہم نے کورونا وائرس سے لڑنے کی ہندوستان کی کوشش ، کوڈ 19 سے نمٹنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے کام ، ٹیکنالوجی کے کردار ، جدت طرازی ، اور بیماری کے علاج کیلئے ویکسین کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ '

First published: May 15, 2020 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading