ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19: دہلی میں کورونا ہو رہا ہے بےقابو، سرکاری اسکول کے پرنسپل کی موت

آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں پولیس اہلکاروں کی طرح ہی سرکاری اساتذہ بھی کورونا وارئیرس کا رول نبھا رہے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: دہلی میں کورونا ہو رہا ہے بےقابو، سرکاری اسکول کے پرنسپل کی موت
ریسرچ کرنے والوں کا دعوی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریضوں کی موت کے جوکھم میں ایک تہائی کی کٹوتی ہوئی ہے ۔ جو آکسیجن پر ہیں ، ان لوگوں کی اموات میں پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

نئی دہلی۔  قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن (Coronavirus Infection) اب خطرناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جبکہ اس بیماری سے جمعرات کو کلیان پوری واقع سرودے ودیالیہ کے پرنسپل اوم پال سنگھ ( Principal Ompal Singh) کی موت ہو گئی۔ اس سے پہلے دہلی کے اسی اسکول کا ایک استاذ بھی کورونا سے جنگ ہار گیا تھا۔


آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں پولیس اہلکاروں کی طرح ہی سرکاری اساتذہ بھی کورونا وارئیرس کا رول نبھا رہے ہیں۔ یہ اساتذہ کہیں پر بے سہارا لوگوں کو کھانا بانٹ رہے ہیں تو کہیں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب تک 150 سے زیادہ سرکاری اساتذہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے دوچار ہو چکے ہیں۔ جبکہ دکھ کی بات یہ ہے کہ اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 501 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب قومی راجدھانی میں کورونا وائرس کے کل معاملے بڑھ کر 32810 ہو گئے ہیں۔ اس اعداد وشمار نے دہلی حکومت کی تشویش بڑھا دی ہے۔ وہیں، دہلی میں کورونا سے ہوئی اموات کی کل تعداد  984 تک جا پہنچی ہے۔ یقینا، قومی راجدھانی میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری طرف، کورونا وارئیرس اور دہلی حکومت اس وائرس کے قہر کو روکنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ باوجود اس کے دہلی میں ہر روز سینکڑوں لوگ کورونا مثبت ہو رہے ہیں۔


خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک تقریباً 8102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
First published: Jun 11, 2020 04:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading