پنجاب میں یکم دسمبر سے نائٹ کرفیو کا اعلان ، کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر لگے گا 1000 روپے کا جرمانہ
وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پنجاب میں یکم دسمبر سے کرفیو لگایا جائے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 25, 2020 04:37 PM IST

پنجاب میں یکم دسمبر سے نائٹ کرفیو کا اعلان ، کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر لگے گا 1000 روپے کا جرمانہ
دہلی این سی آر میں سنگین حالات اور پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو ریاست میں کئی نئی پابندیاں لگانے کی ہدایت دی ۔ ان پابندیوں میں یکم دسمبر سے سبھی قصبوں اور شہروں میں رات کا کرفیو لگانا بھی شامل ہے ۔ ساتھ ہی ماسک نہ پہننے یا سماجی فاصلہ کے ضابطہ پر عمل نہیں کرنے کیلئے جرمانہ کی رقم دوگنی کردی گئی ہے ۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی ہوٹل ، ریستوراں اور میرج پیلیس کے کھلنے کا وقت بھی ساڑھے نو بجے تک ہوگا ۔ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا ۔ وزیر اعلی نے لوگوں کو کسی بھی حالت میں ان ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرنے کیلئے متنبہ کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا کے ضوابط پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ فی الحال پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کیا جارہا ہے ۔
All hotels, restaurants and wedding venues to close at 9.30 pm, starting December 1. Curbs to be reviewed on December 15.#COVID19 https://t.co/TAVEiiohcp
— ANI (@ANI) November 25, 2020
ساتھ ہی آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی دستیابی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کیپٹن امریندر نے ان اضلاع کی مسلسل نگرانی کرکے ایل سکینڈ اور ایل تھرڈ کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی ، جو سہولیات سے لیس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے گروپ سے موصول ہوئی رپورٹ کی سفارشات کے پیش نظر جی ایم سی ایچ اور سول اسپتالوں میں مینجمنٹ سسٹم کی بھی جانچ کی جانی چاہئے ۔
وزیر اعلی نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محکمہ کے ماہرین ، سپر اسپیشلیٹی ، نرس اور پیرامیڈکس کی ایمرجنسی تقرریاں کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ محکموں کو مستقبل میں ضرورت پڑنے پر چوتھے اور پانچویں سال کے ایم بی بی ایس طلبہ کو بیک اپ کے طور پر تیار کرنے پر غور کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔