ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالوں کی اب خیر نہیں!۔۔رچہ کونڈہ پولیس ایسے کررہی ہے کام

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب ڈرون کیمروں سے نظر رکھی جا رہی    ہے۔ ڈرون کیمرے فوری طور پر تصویر کشی اور ویڈیوز سے نہ صرف کنٹرول روم کو آگاہ کرنے ، کےساتھ ساتھ، لوڈ اسپیکر کےذریعہ اعلان  کرنے  میں  بھی پولیس کی مدد کر رہےہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالوں کی اب خیر نہیں!۔۔رچہ کونڈہ پولیس  ایسے کررہی ہے کام
علامتی تصویر

حیدرآباد کے مضافات میں رچہ کو نڈ ہ  پولیس  کی جانب سے  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالوں  پر ڈرون کی ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔ اور   جرمانے بھی عائد کئےجا رہےہیں۔ڈرون کو محکمہ پولیس اپنی گاڑیوں  کو بیکٹریا اور جراثیم سے   پاک کرنے کیلئے بھی استعمال  کر رہا ہے۔تلنگانہ  پولیس کو کئی معاملوں میں   برتری حاصل ہے۔ گریٹرحیدرآباد کے حدود میں  واقعہ رچا کْنڈہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی نگرانی کرنے کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب ڈرون کیمروں سے نظر رکھی جا رہی    ہے۔ ڈرون کیمرے فوری طور پر تصویر کشی اور ویڈیوز سے نہ صرف کنٹرول روم کو آگاہ کرنے ، کےساتھ ساتھ، لوڈ اسپیکر کےذریعہ اعلان  کرنے  میں  بھی پولیس کی مدد کر رہےہیں۔


کمشنر پولیس رچہ کنڈہ  مہیش بھگوت نے  کہا کہ کویڈ۔19 کے لاک ڈاؤن پر عمل آوری میں ان ڈرون کیمروں کو استعمال کیا  جا رہا ہے ۔ بالخصوص ایسے علاقہ جہاں کورونا وائرس کے معاملات پائے گئے ۔ان علاقوں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کیلئے ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں ڈڑون کا استعمال جاری ہے تاہم رچہ کنڈہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے ۔جس میں ڈرون سے نہ صرف نگرانی بلکہ پولیس عملہ کیلئے فوری احکامات اور عوام کیلئے اعلانات بھی کئے جاسکتے ہیں ۔


مہیش بھاگوت کا کہناہے کہ اس تکنالوجی کےذریعہ ، کووڈ پازیٹیو کیس کے متاثرہ  علاقوں میں نگرانی  کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بالا پور، پہاڑی شریف ،مولا علی ، میں مکمل لاک ڈاؤن کی نگرانی کیلئے  ٹکنالوجی کے ذریعہ مدد لی جا رہی ہے۔سو شل ڈسٹنسنگ کی  خلاف ورزی پر نظر رکھتے ہوئے6بجے کے بعد  دکانات  اگر کھلے ہوں تو بند کروایاجارہا ہے


رچا کونڈاکمشنریٹ ہیڈ کوارٹر سے  ڈرون کی مدد  کے ذریعہ  پولیس کی گاڑیوں کی صفائی  کا بھی کام لیا جا رہا ہے۔ ڈرون کے ذریعہ ہی پولیس  گاڑیوں کو بیکٹریا اور جراثیم سے پاک کیا جا رہا  ہے۔ مہیش بھاگوات  نے بتایا کہ گاڑیوں کی صفائی کو بھی اہمیت دی جاتی ہے تاکہ ہر طرح کے انفیکشن سے گاڑیوں کو بچایا جاسکے تاکہ پولیس عملہ کیلئے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

لاک ڈاؤن   پر سختی سے عمل آوری میں  محکمہ پولیس کا   اہم کردار رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی  کرنے والوں اور بنا کسی ضروری وجہ سے باہر نکلنے والوں  پر  پولیس جرمانہ عائد کررہی ہے اور موٹرسائیکلوں کو ضبط کیاجارہاہے۔ ضروری اشیاء ، سبزیوں اور راشن کی دکانوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے خاکی  وردی  کا اہم رول   ہے۔۔لاک ڈاؤن عوام کی بہتر ی کیلئے ہے۔ کورونا سے لڑی جانےو الی جنگ میں عوام، حکومت اور پولیس سے تعاون کرے۔ اور، خود گھر میں  محفوظ رکھیں۔
First published: Apr 12, 2020 04:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading