ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

نوکری جانے کے بعد نوئیڈا میں سڑک پر اس شخص نے کیا یہ کام، بیوی نے بھی دیا شوہر کا ساتھ

دراصل کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کے قہر نے روی کی بھی نوکری چلی گئی تھی ۔ مستقل نو مہینے کی بے روزگاری نے روی کو نڈھال کردیاتھا۔ حالت یہ ہوئی کہ گھر کا خرچ بھی نکلنا مشکل ہوگیا ۔پھر انہوں نے ریستوراں (Restaurant) کھولنے کافیصلہ کیا۔

  • Share this:
نوکری جانے کے بعد نوئیڈا میں سڑک پر اس شخص نے کیا یہ کام، بیوی نے بھی دیا شوہر کا ساتھ
روزگار پر کوروناکااثر

کوروناوائرس اور پہ درپہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ جانے کتنے افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہتے بلکہ کچھ نہ کچھ کر کے آگے بڑھتے رہتے ہیں ۔ٹھیک یہی کیا نوئیڈا کے روی نے۔ نوئیڈا کی سڑک پر ایک اوپن ریستوراں ( Open Restaurant In Noida) کھولنے کافیصلہ کیا۔ روی کے اہل خانہ کی مدد سے آج ریستوراں خوب چل رہاہے۔ لوگ اس ریسٹورینٹ (Restaurant) کے کھانے کی لذت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ دراصل کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کے قہر نے روی کی بھی نوکری چلی گئی تھی ۔ مستقل نو مہینے کی بے روزگاری نے روی کو نڈھال کر دیا تھا۔ حالت یہ ہوئی کہ گھر کا خرچ بھی نکلنا مشکل ہوگیا ۔پھر انہوں نے ریستوراں (Restaurant) کھولنے کافیصلہ کیا۔


روی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ ایک ریسٹورینٹ (Restaurant) کھولوں لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ میں اس حالات میں یہ کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ نو ماہ سے میں گھر پر خالی بیٹھا تھا میرے لئے یہ بہت بڑی پریشانی تھی، کہیں سے کوئی انکم سورس نہیں تھی۔ روی آگے کہتے ہیں کہ مجھے میرے کنبے کو چلانا ہے، میری ماں بیمار رہتی ہیں، میرے دو بچے ہیں مجھے بچوں کی تعلیم کے بارے میں بھی سوچنا ہے تو مجھے یہ کرنا ہی تھا۔


وہیں روی آگے کہتے ہیں امیدیں کھو دینا بہت آسان ہے لیکن اس کا حل ڈھونڈنا ایک بڑی طاقت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فیملی، بیوی نے میرا کافی ساتھ دیا۔ روی کی بیوی کا بھی یہی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد نوکری چلے جانے سے کافی پریشانی ہو گئی تھی کیونکہ میری ساس بیمار رہتی ہیں۔ ہمارے بچے ہیں، ان کی اسکول کی فیس ان سب کے بارے میں ہم نے سوچا اور پھر یہ قدم اٹھایا۔ روی کی بیوی نے بتایا کہ انہیں ان حالات میں سپورٹ تو کرنا ہی تھا، یہ ان کا پیشن ہے اور اس طرح سے ایک مڈل کلاس لوگوں کو سڑک پر اس طرح سے کام کرنے میں کافی مشکل آتی ہے۔


اس ریسٹورینٹ پر آنے والے لوگ بھی ان کی کافی تعریفیں کر رہے ہیں اور ان کے اس کام کی خوب سراہنا کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں اپنے پیشن کو پروفیشن میں بدلنا ایک اچھا کام ہے۔ ساتھ ہی کھانے کا ذائقہ اور اس کو پیش کرنے کا طریقہ دونوں ہی قابل تعریف ہیں۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Oct 11, 2020 03:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading