ہوم » نیوز » وطن نامہ

ستمبر کے ماہ میں ملک سےکوروناوائرس وبا کا ہوسکتاہے خاتمہ: تحقیق میں کیا گیا دعویٰ: جانیں یہاں

سوال یہ ہے کہ ملک میں کب تک کوروناوائر کی وبا ختم ہوگی ہر ایک کے ذہن میں بس یہی ہے۔ حکومت کوئی دعوی نہیں کررہی ہے لیکن وزارت صحت کے دو سینئر ماہرین ڈاکٹر انل کمار (Dr Anil Kumar) اور ڈاکٹر روپالی (Dr Rupali Roy) رائے نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ۔19وبا کا خاتمہ ستمبر کے وسط تک ہوسکتا ہے۔

  • Share this:
ستمبر کے ماہ میں ملک سےکوروناوائرس وبا کا  ہوسکتاہے خاتمہ: تحقیق میں کیا گیا دعویٰ: جانیں یہاں
وزارت صحت کے دو سینئر ماہرین ڈاکٹر انل کمار (Dr Anil Kumar) اور ڈاکٹر روپالی (Dr Rupali Roy) رائے نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ۔19وبا کا خاتمہ ستمبر کے وسط تک ہوسکتا ہے۔

کووڈ19عالمی وباء: (Covid-19 pandemic) سوال یہ ہے کہ ملک میں کب تک کوروناوائرس(Coronavirus in India) کی وبا ختم ہوگی ہر ایک کے ذہن میں بس یہی ہے۔ حکومت کوئی دعوی نہیں کررہی ہے لیکن وزارت صحت کے دو سینئر ماہرین ڈاکٹر انل کمار (Dr Anil Kumar) اور ڈاکٹر روپالی  رائے (Dr Rupali Roy) نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ۔19وبا کا خاتمہ ستمبر کے وسط تک ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر روپالی رائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل(Dr. Rupali Rai Assistant Director General) ہیں۔

ڈاکٹر انل کمار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ ڈائیروکٹریٹ آف جنرل آف ہیلتھ سروسز وزار صحت و خاندانی بہبود حکومت ہند کے مطابق ستمبر کے وسط میں ہندوستان میں کوروناوائرس وبائی مرض کا خاتمہ ہوگا۔

یہ تحقیق ایپیڈیمولوجی انٹرنیشنل جنرل(epidemiology international journal) کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق میں کووڈ19 وباء کے خاتمے کو لیکر ریاضیاتی جائزہ مشہور بیلی ماڈل کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بیلی ماڈل (Bailey model) کے مطابق اس وبا کا خاتمہ اس وقت ہوتا ہے جب اس سے متاثر لوگوں تعداد کے برابر لوگگ ہی اس بیماری سے الگ ہوجائیں۔ ایک علیحدگی کا مطلب ہے کہ وہ یا تو صحت یاب ہوچکے ہیں یا بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے۔ ان کی پیش گوئی بیلی کے ماڈل پر مبنی ہے۔ اس ماڈل میں وبا کی کیلئے بیلی ماڈل رلیٹو ریموول ریٹ (Relative Removal Rate) بی ایم آر آر آر (BMRRR) نکالا جاتا ہے جو صحت یاب ہوئے اور مر چکے لوگوں کی تعداد کی بنیاد پر طے ہوتا ہے۔

تحقیق میں 19 مئی تک اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے تب تک ملک میں 106475 کووڈ19 سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 42306 ٹھیک ہوگئے اور 3302 کی موت ہوگئی تھی۔ اس وقت بی ایم آر آر آر (BMRRR) کی شرح 42 فیصد تھی۔ لیکن کورونا وائرس وبا کا خاتمہ اسی وقت ہوتا ہے جب وہ 100 فیصد ( 100% threshold) کے قریب پہنچتا ہے۔

اس تحقیق کے لیڈ مصنف ڈاکٹر انل کمار (Dr Anil Kumar) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ ڈائیروکٹریٹ آف جنرل آف ہیلتھ سروسز وزار صحت و خاندانی بہبود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی بی ایم آر آر آر پچاس فیصد تک پہنچا ہے۔ ہمارے (calculations) کے حساب سے ستمبر 2020 کے وسط تک یہ 100 فیصد کے قریب پہنچ جائے گا۔ تب یہ وبا ختم ہوجائے گی۔ یورپ کے کئی ممالک میں بیلی ماڈل (Bailey model) سے اندزہ لگایا گیا ہے۔ وہ درست نکلے لیکن اندازے کے کامیاب ہونے میں کئی دوسرے بہت سے عوامل بھی اندازے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس لئے نتائج کی سو فیصد گارنٹی نہیں ہے۔

"ملک بھر میں معاشرتی سطح پر صحت عامہ کے اقدامات کو لاگو کرنے میں یکسانیت ہونی چاہئے۔ میرا ماڈل معاملوں کی تعداد کا مشورہ نہیں دیتا۔ میں نے صرف اس کی پیش گوئی کی ہے کہ یہ کب ختم ہوگا۔ پیش گوئی کا انحصار نگرانی کے نظام اور اعداد و شمار کے معیار پر ہے۔ "
First published: Jun 07, 2020 10:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading