ہوم » نیوز » معیشت

اب زیادہ تیزی سے ہوگی کورونا ٹیسٹنگ! آر آئی ایل نے خاص سسٹم لگانے کیلئے اسرائیلی ٹیم کو ہندوستان بلانے کی مانگی منظوری

دراصل اسرائیل کی یہ ٹیم ہندوستان آکر ریپڈ کووڈ 19 آئیڈنٹیفکیشن سالیوشن کو لگائے گی ۔ اس سے ملک میں کورونا ٹیسٹنگ آسانی اور تیزی سے ہوسکے گی ۔ کمپنی اس کیلئے لوگوں کو ٹریننگ بھی دے گی ۔

  • Share this:
اب زیادہ تیزی سے ہوگی کورونا ٹیسٹنگ! آر آئی ایل نے خاص سسٹم لگانے کیلئے اسرائیلی ٹیم کو ہندوستان بلانے کی مانگی منظوری
اب زیادہ تیزی سے ہوگی کورونا ٹیسٹنگ! آر آئی ایل نے خاص سسٹم لگانے کیلئے اسرائیلی ٹیم کو ہندوستان بلانے کی مانگی منظوری

نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹڈ کے چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اسراییل کی ایک ٹیم کو ہندوستان بلانے کیلئے مرکزی حکومت سے خصوصی اجازت مانگی ہے ۔ دراصل اسرائیل کی یہ ٹیم ہندوستان آکر ریپڈ کووڈ 19 آئیڈنٹیفکیشن سالیوشن کو لگائے گی ۔ اس سے ملک میں کورونا ٹیسٹنگ آسانی اور تیزی سے ہوسکے گی ۔ کمپنی اس کیلئے لوگوں کو ٹریننگ بھی دے گی ۔ ریلائنس انڈسٹریز نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں اسرائیل کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی بریتھ آف ہیلتھ سے یہ سالیوشن خریدا ہے ۔


بریتھ آف سالیوشن کا نمائندہ وفد ریلائنس کی درخوست پر ایمرجنسی منظوری حاصل کرچکا ہے ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ریلائنس کمپنی اس ریپڈ ٹیسٹنگ سسٹم کو فورا نصب کرنا چاہتی ہے ۔ بتادیں کہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سات ممالک میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، جس میں ہندوستان میں بھی شامل ہے ۔ اسرائیل کی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی کے ایکسپرٹس ریلائنس کی ٹیم کو ہندوستان میں اس سسٹم کو چلانا سکھائیں گے ۔ کورونا وائرس کیریئر اور مریضوں کی شناخت کرنے والا یہ سسٹم ملک میں انفیکشن کی رفتار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے ذریعہ کورونا ٹیسٹ کی نتائج کچھ ہی سکینڈ میں مل جاتے ہیں ۔


انفیکشن کی شناخت کی کامیابی شرح 95 فیصد سے زیادہ


ریلائنس نے جنوری 2021 میں بریتھ آف ہیلتھ کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا ایک سودا کیا تھا ۔ اس کے تحت ریلائنس کو سوئفٹ کووڈ 19 بریتھ ٹیسٹنگ سسٹم ملنے والا تھا ۔ سمجھوتہ کے مطابق ریلائنس اسرائیل کی اس اسٹارٹ اپ کمپنی سے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ کی خریداری کرنے والی ہے ۔ ہر مہینے 10 لاکھ ڈالر کے خرچ پر اس ریپڈ ٹیسٹنگ مشین سے لاکھوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی او ایچ نے ایک سانس ٹیسٹ کرنے والا سسٹم بنایا ہے ، جس میں کورونا کی علامتوں کی شناخت کرنے کی کامیابی شرح 95 فیصد سے زیادہ ہے ۔

آر ٹی ۔ پی سی آر کے مقابلہ 98 فیصد ہے کامیابی شرح

بی او ایچ کے اس سسٹم کے کلینکل ٹرائل میں پتہ لگا ہے کہ اسٹینڈرڈ پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلہ میں اس کی کامیابی کی شرح 98 فیصد ہے ۔ اسرائیل کے ہداش میڈیکل سینٹر اور سیوا میڈیکل سینٹر میں اس کا ٹرائل کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ بی او ایچ کا ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ ہندوستان پہنچ چکا ہے ۔ اس کے کام کاج شروع کرنے کے بعد ہندوستان میں کورونا کے معاملات پر قابو پانے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔ اسرائیل کے صحت کے نائب وزیر نے بی او ایچ کے لیب میں جاکر اس میشن سے وابستہ تیاریوں کا جائزہ لیا تھا ۔ ہندوستان میں ایک ہفتے پہلے آچکے اس سسٹم کو جلد انسٹال کیا جانا ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 06, 2021 09:24 PM IST