ہوم » نیوز » عالمی منظر

جب تک کوروناوائرس کی ویکسین نہیں ملے تب تک لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جاناچاہئے: تحقیق

ایک رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں ہوئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں اگر پابندیوں میں چھوٹ دی جاتی ہے اور وہ وگوں کا موومینٹ بڑھتا ہے تو کوروناوائرس دوبارہ واپس لوٹ سکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا یے کہ اگر چین کی حکوومت جلدازی میں پابندی کو ختم کرتی ہے تو اسے دعبارہ اس وائرس سے نمٹنا پڑ سکتا ہے۔

  • Share this:
جب تک کوروناوائرس کی ویکسین نہیں ملے تب تک لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جاناچاہئے: تحقیق
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)۔

کوروناوائرس  (Coronavirus)  کو لیکر کی گئی ایک نئی اسٹڈی(study) میں کہا گیا ہے کہ جب تک کوروناوائرس کی ویکسین(coronavirus vaccine) نہیں مل جاتی تب تک انفیکشن سے جوجھ رہے ممالک کو اپنے یہاں لاک ڈاؤن(lockdown) نہیں ہٹانا چاہئے۔ چین میں کوروناوائرس پھیلنے کے معاملوں کی اسٹڈی کرکے اس نتیجے پر پہچاگیا ہے۔ اسٹڈی میں ایسے لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے جو دھیرے۔دھیرے لاک ڈاؤن ہٹانے پر سوچ رہے ہیں۔ ان ممالک کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے یہاں لوگوں کو نارمل زندگی واپس لوٹے۔

انڈیپینڈینٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں ہوئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں اگر پابندیوں میں چھوٹ دی جاتی ہے اور وہ وگوں کا موومینٹ بڑھتا ہے تو کوروناوائرس دوبارہ واپس لوٹ سکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا یے کہ اگر چین کی حکوومت جلدازی میں پابندی کو ختم کرتی ہے تو اسے دعبارہ اس وائرس سے نمٹنا پڑ سکتا ہے۔

</p

چین میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرر علاقوں پر کی گئی ریسرچ

یہ ریسرچ دا لینسیٹ نام کے میڈیکل جرنل میں چھپی ہے۔ اس میں چین میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ اثر والے 10 صوبوں کے معاملوں کی تحقیق کی گئی ہے۔ تحقیق نے وائرس سے متاثر چین کے ان 31 صوبوں کے معاملوں کو بھی اپنے مطالعہ میں شامل کیا ہے جہاں سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔


محققین کا دعویٰ لاک ڈاؤن ہٹانے سے دوبارہ لوٹے گا کوروناوائرس
اس تحقیق کی قیادت کرنے والی یونیورسٹی ہانگ کانگ کے پروفیسر ٹی وو نے کہا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں نے انفیکشن کی تعداد کو کم کرنے میں بہت مدد فراہم کی۔ لیکن اب اسکول کالج اور کاروباری فیکٹریوں کے کھلن سے لوگ دوبارہ سے ایک دوسرے ک رابطے ساتھ رابطے میں آنے لگیں گے۔ اس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ یہ پوری دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔
First published: Apr 09, 2020 10:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading