ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی Unlock: کیجیریوال کا اعلان، Delhi میں 31 مئی سے ان لاک، جانیں کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 31 مئی یعنی پیر سے دھیرے۔دھیرے لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا۔ پیر کی صبح 5 بجے کے بعد سے کنسٹریکشن کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ فیکٹریاں بھی کھولی جائیں گی۔

  • Share this:
دہلی Unlock: کیجیریوال کا اعلان، Delhi میں 31 مئی سے ان لاک، جانیں کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 31 مئی یعنی پیر سے دھیرے۔دھیرے لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا۔ پیر کی صبح 5 بجے کے بعد سے کنسٹریکشن کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ فیکٹریاں بھی کھولی جائیں گی۔

دہلی میں کورونا وائرس کے گھٹرے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ان لاک (Unlock in Delhi)   کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 31 مئی یعنی پیر سے دھیرے۔دھیرے لاک ڈاؤن ہٹایا جائے گا۔ پیر کی صبح 5 بجے کے بعد سے کنسٹریکشن کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ فیکٹریاں بھی کھولی جائیں گی۔


وزیر اعلی اروند کیجریوال نے  جمعے کو کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا 1100 نئے کورونا کے معاملے آئے ہیں۔ دہلی میں وائرس کی شرح 1.5 فیصد کے قریب ہے۔ ایسے میں اب وقت آگیا ہے کہ ان لاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح 5 بجے تک دہلی میں لاک ڈاؤن Lockdown ہے۔ اس کے بعد دھیرے۔دھیرے ان لاک کی طرف بڑھے گی۔ ڈی ڈی ایم کی آج میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ فیصلے لئے گئے۔


کیجریوال نے کہا کہ دھیرے۔دھیرے اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کھولنے مین سب سے زیادہ ان  طبقے کا خیال رکھنا ہے جو دہاڑی مزدور ہیں۔  مہاجر مزدور ہیں۔ انہوں نے کہا، کنسٹرکشن اور فیکٹریوں کو ایک ہفتے کیلئے کھولا جائے گا۔ ماہرین اور ایکسپرٹ کے سجھاؤ کی بنیاد پر ان لاک دھیرے۔دھیرے کیا جائے گا۔ اسے تب کھولا جائے گا جب تک کورونا کے معاملے پھر نہیں بڑھنے لگے۔


سی ایم نے کہا کہ اگر کورونا کے معاملے بڑھتے ہیں تو لاک داؤن پھر سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک ضرورت نہیں ہو تب تک گھروں سے باہر نہیں نکلے۔

ملک میں کورونا کی رفتار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک لاکھ چھیاسی ہزار تین سو چوسٹھ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔جبکہ ایک دن میں تین ہزار چھ سو ساٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں دو لاکھ انسٹھ ہزار چار سو انسٹھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔۔ملک میں کورونا کے تیئس لاکھ تیرالیس ہزار ایک سو باون ایکٹو معاملے ہیں۔۔کورونا کے کلاف ویکسی نیشن مہم کے تحت ابتک بیس کروڑ ستاون لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔۔۔

.
Published by: Sana Naeem
First published: May 28, 2021 08:17 PM IST