میرٹھ: کورونا مثبت مریضوں کی اموات کی بڑھتی تعداد سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت پریشان
میرٹھ میں ایک دن میں پانچ کورونا پوزیٹو مریضوں کی موت سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور میڈیکل کالج انتظامیہ کی بےچینی بڑھ گئی ہے۔ میرٹھ میں کورونا پوزیٹو مریضوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کی ہے اور اس کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کا حکم دیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2020 08:58 AM IST

میرٹھ: کورونا مریضوں کی اموات کی بڑھتی تعداد سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت پریشان
میرٹھ میں ایک دن میں پانچ کورونا پوزیٹو مریضوں کی موت سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور میڈیکل کالج انتظامیہ کی بےچینی بڑھ گئی ہے۔ میرٹھ میں کورونا پوزیٹو مریضوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کی ہے اور اس کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اس معاملے میں شروعاتی جانکاری کے مطابق مریض کے کووڈ-19 ٹیسٹ کرانے اور سنگین مریض کو وقت رہتے ریفر کرنے میں پرائیویٹ نرسنگ ہوم اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
کچھ روز قبل ہی میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر کا عہدہ سنبھالنے والے ڈاکٹر اکھلیش موہن کے سامنے یہ بڑا چیلنج تھا کہ کورونا پوزیٹو مریضوں کی اموات کے سلسلے کو کیسے روکا جائے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اکھلیش موہن کے مطابق سرکار اور ضلع انتظامیہ کی سطح پر بھی اموات کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے جانچ کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔ چیف میڈیکل افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ بھی اس طرح کے حساس معاملوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہوئے لاپرواہی برت رہے ہیں جس کی وجہ سے کیس بگڑنے کے معاملے بھی سامنے آ رہے ہیں۔