ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے لاڈلے تیمور خان کو سمجھائی  Covid19 Vaccination کی اہمیت، شیئر کیا اہم ویڈیو

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے کووڈ ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ کرینہ اور سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور علی خان کو ویکسینیشن Covid 19 Vaccination کے بارے میں بتانے کیلئے ٹام اینڈ جیری کے ویڈیو کا سہارا دی

  • Share this:
کرینہ کپور اور سیف علی خان  نے لاڈلے تیمور خان کو سمجھائی  Covid19 Vaccination کی اہمیت، شیئر کیا اہم ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے کووڈ ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ کرینہ اور سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور علی خان کو ویکسینیشن Covid 19 Vaccination کے بارے میں بتانے کیلئے ٹام اینڈ جیری کے ویڈیو کا سہارا دی

ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر (Second Wave of Corona) سے بری طرح جوجھ رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے کووڈ ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ کرینہ اور سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور علی خان کو ویکسینیشن Covid 19 Vaccination کے بارے میں بتانے کیلئے ٹام اینڈ جیری کے ویڈیو کا سہارا دیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سب لوگوں سے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔


کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے اپنے انسٹاگرام پر بچوں کے پسندیدہ کردار ٹام اینڈ جیری کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ پوسٹ لکھا، ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ ہمارے بچے بچے بھی آس۔پاس ہو رہی چیزوں کو دھیان سے سنتے اور سمجھتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے من میں بھی ڈر ہوجاتا ہے۔ ہم نے تیمور سے بات کرتے ہوئے اسے سمجھایا کہ ہر ایڈلٹ کو ویکسین لینا ضرور ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں ضرورتمند لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ میڈیکل اسٹاف، فارما اور لاکھو لوگ جو ان دنوں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کی بھی ہمیں مدد کرنی چاہئے۔ مہربانی کرکے آپ سبھی لوگ ویکسین کیلئے رجسٹریشن کروائیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ اس ویڈیو میں ٹام اینڈ جیری کی مزیدار حرکتوں سے کورونا وائرس بھگانے کیلئے ویکسین کا استعمال دکھایا گیا ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)





اس سے پہلے کرینہ کپور خان نے پوسٹ کرکے لوگوں کو اپنی جان بچانے کیلئے بیدار کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا۔، لکھا تھا کہ اس بحران کے وقت بھی ہمارے ملک میں کئی لوگ یں جو اس وقت کو سنجیدگی سے نہیں سمجھ رہے ہیں۔ اگلی بار جب آپ گھر سے باہر نکلیں تو تھوڑھی کے پاس ماسک لگاتے ہوئے، قواعد توڑتے ہوئے ایک بار ملک کے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کے بارے میں ضرور سوچئے گا۔ یہ لوگ دماغی و ذہنی طور پر ٹوٹنے کی حد پر پنچ گئے ہیں۔ اس پوسٹ کو پڑھنے والا ہر شخص چین کورونا وائرس چین کو توڑنے کیلئے ذمہ دار ہے۔ اس سب سے بڑھ کر ہندستان کو آپ کی ضرورت ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 29, 2021 09:06 PM IST