உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    والد سے 13 دنوں سے نہیں ملے سلمان خان، چھلکا سلیم خان کا درد، لوگوں کو دیا یہ مشورہ

    سلمان خان اپنی بہن ارپیتا ، اپنے کنبہ اور کچھ بچوں کے ساتھ پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں ہیں۔ اس دوران ان میں سے کوئی بھی اپنے گھر نہیں گیا۔

    سلمان خان اپنی بہن ارپیتا ، اپنے کنبہ اور کچھ بچوں کے ساتھ پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں ہیں۔ اس دوران ان میں سے کوئی بھی اپنے گھر نہیں گیا۔

    • Share this:
      ممبئی۔ ان دنوں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لوگوں کی حفاظت کے لئے ہے لیکن کچھ لوگ اپنے گھروں میں پھنس گئے ہیں۔ ان میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔ پچھلے دنوں سلمان خان نے خود بتایا تھا کہ وہ پنویل والے فارم ہاؤس میں رکے ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک سلمان وہیں رہیں گے۔ اسی دوران ، سلمان سے دوری پر ان کے والد سلیم خان کا رد عمل آیا ہے۔ سلیم خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں سلمان سے دوری کا ذکر کرتے ہوئے سب کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

      سلمان خان اپنی بہن ارپیتا ، اپنے کنبہ اور کچھ بچوں کے ساتھ پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں ہیں۔ اس دوران ان میں سے کوئی بھی اپنے گھر نہیں گیا۔ سلمان خان کے والد سلیم خان نے حال ہی میں دینک بھاسکر کو دیئے ایک انٹرویو میں بیٹے سے دوری کی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا- 'زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میرا بیٹا 13 دن سے مجھ سے دور ہے۔ وہ اپنی ذمہ داری کو پوری طرح سے سمجھ رہے ہیں کہ یہ ذمہ داری لینے کا وقت ہے۔ دور رہنے میں ہی بھلائی ہے۔ بیٹا باپ سے یا باپ بیٹے سے  دور رہ کر ایسے موقع پر ایک دوسرے کا بھلا ہی کر رہے ہیں‘۔

      بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے آخر کردیا انکشاف ، زندگی میں کل کتنی رہی ہیں گرل فرینڈس

      انہوں نے اپیل کی ہے کہ 'آپ بھی براہ کرم جہاں ہیں وہیں رہیں۔ میں اپنے آبائی شہر اندور کے لوگوں سے بھی یہی کہتا ہوں کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ یہ آپ کے فائدے کے لئے ہے۔ سلیم خان کا کہنا ہے کہ وہ آڈیو ویڈیو کال کے ذریعے سلمان سے منسلک رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے تینوں بیٹے سمجھدار ہیں اور تمام ڈاکٹروں کی دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہیں'۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: