ہوم » نیوز » عالمی منظر

مکہ کو چھوڑ کر پورے سعودی عرب میں لاک ڈاون میں راحت دینے کا فیصلہ

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، مکہ کو چھوڑ کر ملک بھر سے کرفیو ختم کیا جائے گا۔ حالانکہ مکہ میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ اکیس جون سے نافذ ہو گا۔

  • Share this:
مکہ کو چھوڑ کر پورے سعودی عرب میں لاک ڈاون میں راحت دینے کا فیصلہ
مکہ کو چھوڑ کر پورے سعودی عرب میں لاک ڈاون میں راحت دینے کا فیصلہ

ریاض۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لگائی گئی پابندیوں میں راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے مملکت میں بیشتر سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ 31 مئی تک مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں راحت دی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی نے منگل کے روز اطلاع دی کہ شہروں اور ملک کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت کی دوبارہ اجازت مل جائے گی۔


نرمی کا مطلب یہ ہوگا کہ مملکت میں نافذ 24 گھنٹے کے لاک ڈاون میں نرمی کی جائے گی۔ اتوار تک شام 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا، اس کے بعد کرفیو کے یہ اوقات بدل جائیں گے اور رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔ جبکہ مکہ مکرمہ میں پورے 24 گھنٹے لاک ڈاون برقرار رہے گا۔21 جون کو مملکت کے تمام علاقوں سے کرفیو ختم کر دی جائے گی اور مکہ مکرمہ کی مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔


نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، مکہ کو چھوڑ کر ملک بھر سے کرفیو ختم کیا جائے گا۔ حالانکہ مکہ میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ اکیس جون سے نافذ ہو گا۔ ساتھ ہی اکتیس مئی کے بعد سے گھریلو پروازوں پر لگی روک اور مسجدوں میں نماز پر پابندی بھی ہٹا لی جائے گی۔ لوگوں کو سرکاری اور نجی کمپنیوں کے دفتروں میں کام پر جانے کی اجازت بھی ہو گی۔


سعودی عرب: کورونا وائرس کے تصدیق شدہ معاملات 39،000 سے متجاوز

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے۔ پوری دنیا میں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریبا 54.50 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پوری دنیا میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 5,449,135 ہوگئی ہے جبکہ 345,721 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے اونچے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

 
First published: May 26, 2020 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading