ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے عید کی نماز کو لے کر دیا یہ بڑا بیان

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

  • Share this:
سعودی عرب کے مفتی اعظم  نے عید کی نماز کو لے کر دیا یہ بڑا بیان
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے عید کی نماز کو لے کر دیا یہ بڑا بیان

ریاض۔ کورونا وائرس (Corona Virus)  کی وجہ سے پوری دنیا میں کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ لوگوں سے رمضان (Ramadan)  کے دوران بھی گھروں میں ہی نماز پڑھنے کو کہا گیا ہے۔ ایسے میں سعودی عرب (Saudi Arabia) کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جا سکتی ہے۔ ’عرب نیوز‘ ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سعودی سائنٹفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ عبدالعزیز الشیخ (Sheikh Abdulaziz al-Sheikh) نے کہا ہے کہ ناموافق حالات اور موجودہ عالمی وبا میں گھر پر عید کی نماز ادا کرنا مناسب ہے۔


مسجدوں میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی بھی ہے ممانعت


انہوں نے کہا کہ عید کی نماز گھر پر پڑھی جا سکتی ہے اور دعا اکیلے اور جماعت کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے۔ مفتی اعظم نے سعودی باشندوں سے گھر پر عید کی نماز ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں والدین کو اپنا زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر گزارنا چاہئے۔


علامتی تصویر


غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ جہاں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے وہیں، ان سے گھر میں ہی تراویح کی نماز بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو مسجد الحرام میں تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں، مسجدوں میں روزانہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی بھی ممانعت ہے۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے سبب عید الفطر کے موقع پر مکمل طور پر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔
First published: May 19, 2020 01:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading