ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس بحران کے دوران سعودی عرب نے حج 2020 کے منصوبوں پر دیا یہ بڑا بیان

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رواں سال حج کے منصوبوں سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس بحران کے دوران سعودی عرب  نے حج 2020 کے منصوبوں پر دیا یہ بڑا بیان
کورونا وائرس بحران کے دوران سعودی عرب نے حج 2020 کے منصوبوں پر دیا یہ بڑا بیان

ریاض۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رواں سال حج کے منصوبوں سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ سعودی عرب نے منگل کے روز دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ ابھی حج کی منصوبہ بندی نہ کریں اور کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) پر دنیا بھر میں صورت حال مزید واضح ہو جانے کا انتظار کریں۔


الجزیرہ میں چھپی خبر کے مطابق ، سعودی عرب کی حکومت میں حج اور عمرہ کے وزیر محمد صالح بنٹے نے ایک ٹی وی انٹرویو میں لوگوں سے اس سال حج کے منصوبے ابھی سے نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل ، یہاں سال بھر چلنے والے عمرہ کو گزشتہ ماہ سے ہی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، دو ہفتہ قبل کورونا کے پیش نظر یہاں مساجد میں نماز ادا کرنے یا دیگر اجتماعی مذہبی پروگراموں پر بھی فی الحال پابندی عائد ہے۔




'ہم پوری طرح تیار لیکن کورونا ہے مشکل'

صالح نے سرکاری ٹی وی چینل الخبریہ سے بات چیت میں دعوی کیا کہ سعودی عرب عمرہ اور حج کے لئے آنے والے عازمین کے لئے پوری طرح تیار ہے ، لیکن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز تشویشناک ہیں۔ ہم پوری دنیا میں پھیلی ایک وبا کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی صحت کو لے کر فکرمند ہیں۔ لہذا ، میں سب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ابھی سے حج کی منصوبہ بندی نہ کریں ، جب تک پوری دنیا میں صورتحال واضح نہ ہو جائے اس وقت تک انتظار کریں۔

معیشت کا دارو مدار حج اور عمرہ پر ہے

بتا دیں کہ سعودی عرب کی معیشت کا ایک بہت بڑا حصہ حج اور عمرہ کے لئے آنے والے عازمین پر بھی منحصر ہے۔ کورونا کے پیش نظر سعودی نے فی الحال شہر مکہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔ نیز ، تمام بین الاقوامی پروازیں بھی گذشتہ ہفتے سے بند ہیں۔ اس سے قبل ایبولا کے دوران سعودی نے ایبولا پھیلانے والے ممالک سے حج عازمین کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ اب تک سعودی عرب میں کورونا انفیکشن کے 1563 واقعات سامنے آ چکے ہیں جبکہ 10 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
First published: Apr 01, 2020 10:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading