ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس: سعودی عرب 31 مارچ تک سرحدوں کو بند رکھے گا

خلیجی ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 3،63،582 معاملے درج ہوئے ہیں جن میں سے 3،55،208 افراد بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 6،282 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں انفیکشن میں روزانہ اضافہ 100 سے کم ہوچکا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 10, 2021 08:30 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس: سعودی عرب 31 مارچ تک سرحدوں کو بند رکھے گا
سعودی عرب کے پرچم کی فائل فوٹو: فوٹو رائٹرز

ریاض۔ سعودی عرب کورونا وائرس کی نئی شکل کے عالمی پھیلاؤ کے پیش نظر 31 مارچ تک بین الاقوامی سفر کے لئے اپنی سرحدیں بند رکھے گا۔ سرکاری میڈیا نے ہفتہ کے روز وزارت داخلہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ میڈیا کے مطابق ، شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے اور وطن واپس جانے کی اجازت دینے کے لئے مارچ کے آخر میں تمام سمندری بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ زمینی سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔


دسمبر کے آخر میں سعودی عرب نے سمندری اور زمینی سرحدیں بند کردی تھیں ، مختلف ممالک میں کورونا کے نئے کیسز پائے جانے کے بعد بین الاقوامی پروازیں دو ہفتوں کے لئے معطل کردی گئیں۔ خلیجی ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 3،63،582 معاملے درج ہوئے ہیں جن میں سے 3،55،208 افراد بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 6،282 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں انفیکشن میں روزانہ اضافہ 100 سے کم ہوچکا ہے۔


علامتی تصویر


خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ کم نہیں ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 8.88 کروڑ لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 19.13 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19 لاکھ 13 ہزار 419 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.18 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.68 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے بڑے ملک ہندوستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 ہزار 651 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،50،798 ہوگئی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 10, 2021 08:30 AM IST