ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19 Vaccination: کورونا ویکسین کیلئے آپ کا کیا کرنا ہوگا ، کون کون سے کاغذات کی ہوگی ضرورت

وزارت صحت سے ملی جانکاری کے مطابق اس ہفتہ اور اتوار ( 27 اور 28 فروری ) کو کوین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو کووین 1.0 سے کووین 2.0 میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس کے پیش نظر ان دو دنوں کے دوران کورونا وائرس ٹیکہ کاری سیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا ۔

  • Share this:
COVID-19 Vaccination: کورونا ویکسین کیلئے آپ کا کیا کرنا ہوگا ، کون کون سے کاغذات کی ہوگی ضرورت
کورونا ویکسین کیلئے آپ کا کیا کرنا ہوگا ، کون کون سے کاغذات کی ہوگی ضرورت

نئی دہلی : ہندوستان میں پیر سے کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔ اس مرحلہ میں 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ یکم مارچ سے 10 ہزار سرکاری ہیلتھ سینٹرس اور 12 ہزار پرائیویٹ سینڑوں پر ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا ۔ اگلے دو دنوں میں طبی عملہ اور دیگر اسٹاف کو ویکسین لگانے کیلئے ٹریننگ کا کام شروع ہوگا ۔


کووین سافٹ ویئر کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم کو صحیح طریقہ سے انجام دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ ہیلتھ ورکرس کو ٹیکے لگانے کیلئے 16 جنوری کو ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی وزیر اعظم نریندر مودی نے شروعات کی تھی ۔


وزارت صحت سے ملی جانکاری کے مطابق اس ہفتہ اور اتوار ( 27 اور 28 فروری ) کو کوین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو کووین 1.0  سے کووین 2.0 میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس کے پیش نظر ان دو دنوں کے دوران کورونا وائرس ٹیکہ کاری سیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا ۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو پہلے ہی اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا جاچکا ہے ۔


60 سال سے زیادہ عمر اور پہلے سے ہی کسی بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے کورونا کی ویکسین دی جائے گی ۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے کورونا کے تئیں سنگین بیماریوں سے متاثر لوگوں کو بھی اس مرحلہ میں ٹیکہ کاری مہم میں شامل کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا جاچکا ہے ۔

ویکسینیشن کیلئے پورٹل پر کرنا ہوگا رجسٹریشن

ویکسینیشن کے خواہشمند افراد کو پہلے ہی کووین ایپ میں رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ یہ رجسٹریشن خود بھی کرسکتے ہیں ۔ کووین ایپ کو فون پر ڈاون لوڈ کرکے خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں یا پھر آروگیہ سیتو کے ذریعہ بھی رجسٹریشن کا عمل پورا کیا جاسکتا ہے ۔

پورٹل پر آس پاس کے سبھی کووڈ سینٹروں کی جانکاری مل جائے گی اور وہاں پر چل رہے ویکسینیشن کا وقت اور تاریخ آپ کو پتہ چل جائے گی ۔ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک سینٹر کا انتخاب کرکے ویکسینیشن کیلئے وقت لے سکتے ہیں ۔

رجسٹریشن کا عمل کافی آسان رکھا گیا ہے ۔ اپنے موبائل پر ڈاون لوڈ کئے پورٹل پر ضروری جانکاری دینے کے بعد ایک او ٹی پی آئے گا ۔ اوٹی پی ڈالتے ہی اکاونٹ بن جائے گا ۔ کووین پلیٹ فارم میں جی پی ایس سسٹم کی سہولت بھی ہوگی ۔ ایک موبائل ایپ میں چار افراد کا رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔

موبائل نہیں تو پہنچیں سینٹر

جن کے پاس موبائل نہیں ہے ان کیلئے ڈھائی لاکھ کامن سروس سینٹر کھولے گئے ہیں ۔ اگر کوئی شخص موبائل پر خود کو رجسٹر نہیں کر پارہا ہے تو براہ راست وہ ضروری دستاویز کے ساتھ ویکسینیشن سینٹر پر پہنچ سکتا ہے ۔ 60 سال سے زیادہ عمر کیلئے دستاویز کے طور پر آدھار کارڈ ، پین کارڈ ، ڈرائیونک لائسینس ، پاسپورٹ لگے گا ۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے بیماری کا سرٹیفیکیٹ بھی لانا پڑے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 27, 2021 07:51 AM IST