ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا ویکسین Covishield کا ایمرجنسی میں ہوسکے گا استعمال؟ منظوری کیلئے جلد ہی درخواست کرے گا سیرم انسٹی ٹیوٹ

Coronavirus Vaccine : ادار پونہ والا نے کہا کہ اب تک ہمیں ہندوستانی حکومت کی جانب سے تحریری طور پر ایسا کچھ بھی نہیں ملا ہے کہ وہ کتنی خوراک خریدے گی ، لیکن یہ اشارے ہیں کہ جولائی 2021 تک وہ 300 سے 400 ملین ڈور خرید سکتی ہے ۔

  • Share this:
کورونا ویکسین Covishield کا ایمرجنسی میں ہوسکے گا استعمال؟ منظوری کیلئے جلد ہی درخواست کرے گا سیرم انسٹی ٹیوٹ
کورونا ویکسین Covishield کا ایمرجنسی میں ہوسکے گا استعمال؟ منظوری کیلئے جلد ہی درخواست کرے گا سیرم انسٹی ٹیوٹ ۔ (AFP)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا ۔ اس دوران سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونہ والا نے کہا کہ ہم اگلے دو ہفتوں میں کووڈشیلڈ کے ایمرجنسی یوز اتھارائزیشن کیلئے درخواست کرنے کے پروسیس میں ہیں ۔ ادار پونہ والا نے کہا کہ ہم نے پونے میں اور اپنے نئے کیمپس منڈاری میں سب سے بڑی وبا سطح کی سہولیات کی تعمیر کی ہے ۔


ادار پونہ والا نے کہا کہ اب تک ہمیں ہندوستانی حکومت کی جانب سے تحریری طور پر ایسا کچھ بھی نہیں ملا ہے کہ وہ کتنی خوراک خریدے گی ، لیکن یہ اشارے ہیں کہ جولائی 2021 تک وہ 300 سے 400 ملین ڈور خرید سکتی ہے ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او نے کہا کہ ٹیکے اور ٹیکے کے پروڈکشن پر اب وزیر اعظم کافی زیادہ جانکار ہیں ۔ ہم حیران تھے کہ ان کے پاس پہلے سے ہی اس کو لے کر کافی معلومات تھیں ۔ مختلف ٹیکوں اور ان کے چیلنجز کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ انہیں زیادہ کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑی ۔




ویکسین شروع میں ہندوستان میں تقسیم کی جائے گی ، پھر ہم کوویکس ممالک کو دیکھیں گے جو زیادہ تر افریقہ میں ہیں ۔ ایسٹراجینیکا اور آکسفورڈ کے ذریعہ یوکے اور یوروپی بازروں کا دھیان رکھا جارہا ہے ۔ ہماری پہلی ترجیح ہندوستان اور کوویکس ممالک ہیں ۔

ہندوستان میں کورونا کے ٹیکے کو ڈیولپ کئے جانے کا جائزہ لینے کیلئے تین شہروں کے سفر کے آخری مرحلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو پونے پہنچے تھے ۔ حیدرآباد سے پونے ہوائی اڈے پر شام تقریبا ساڑھے چار بجے پہنچنے کے بعد مودی ہیلی کاپٹر سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کیلئے روانہ ہوئے ۔

ایک افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ایس آئی آئی دورے کا مقصد کورونا وائرس کیلئے ٹیکہ کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا اور اس کے لانچ کے وقت ، پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن سسٹم کا جائزہ لینا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 28, 2020 08:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading