ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Unlock: کیجریوال نے دہلی میں تدریجی ان لاک کا کیا اعلان، ان شرائط کے ساتھ ہوگا کام

Delhi Unlock News:راجدھانی میں کورونا کے اعداد و شمار میں گراوٹ کے ساتھ ہی بازاروں کو کھولنے اور میٹرو چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:

راجدھانی میں کورونا کے اعداد و شمار میں گراوٹ کے ساتھ ہی بازاروں کو کھولنے اور میٹرو چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے آج اعلان کیا کہ حالات قابو میں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 400 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اب معیشت کو پٹری پر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن جاری رہے گا لیکن کئی ساری ایکتوٹی میں چھوٹ دی جائے گی۔ دہلی کے بازار اور مال کو آد ایون کی بنیاد پر کھولا جا رہا ہے۔ وہیں میٹرو سروس شروع کی جائیں گی۔ بچاس فیصد مسافروں کیلئے دہلی میٹرو چل سکے گی۔


کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ہم نے ان لاک کر دیا ہے۔ 50٪ گنجائش کے ساتھ دفاتر کھولے جارہے ہیں۔ کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ لوف ورک فروم ہوم کریں۔ ضروری سروسز پر آڈ ای ون نافذ نہیں ہوگی۔ ضروری سامان کی دکانیں روز کھلیں گی۔ دہلی میٹرو 50 فیصل صلاحیت کے ساتھ شروع کی جارہی ہے۔ بازاروں اور مال آڈ ای ون کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھلیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر بھی کھولے جارہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے لئے حکومت ماہرین سے بات کر رہی ہے۔ پیڈیاٹرک ٹاسک فورس الگ سے تشکیل دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی حکومت آکسیجن کنسنٹریٹر خریدنے جارہی ہے۔ دوائیوں کے لئے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو یہ بتائے گی کہ یہ دوا فائدہ مند ہوگی یا نہیں اس کے بعد حکومت اسے مہیا کرناے کی کوشش کرے گی۔ عوام کو بتایا جائے گا کہ وہ اس دوا کے پیچھے یا کسی دوا کے پیچھے بھاگنا بند کریں۔


ملک میں بھلے ہی کوروناوائرس کی دوسری لہر پر دھیرےدھیرے بریک لگ رہاہے۔مگراموات میں کمی درج نہیں کی جارہی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کوروناسے تین ہزار تین سواسی اموات ہوئی ہیں۔ مہلوکین کی مجموعی تعدادبڑھ کراب تین لاکھ چوالیس ہزار ایک سوایک ہوگئی ہے۔کوروناسے متاثرین کی تعدادکی بات کی جائے توپچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ بیس ہزار پانچ سو انتیس نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعدادبڑھ کردوکروڑچھیاسی لاکھ ترانوے ہزارآٹھ سوپینتیس ہوگئی ہے۔ وہیں کوروناسے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداددوکروڑسڑسٹھ لاکھ ستاسی ہزارایک سوتیس ہوئی۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ سنتاونے ہزارآٹھ سو چورانوے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 05, 2021 02:17 PM IST