Covovax: سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا بڑا اقدام، ویکسین کی خوراک 900 سے کم کرکے 225 روپے میں دستیاب
Covid-19 : ہندوستان میں روزانہ کورونا کیسیز میں ہورہا ہے اضافہ۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈائرکٹر برائے گورنمنٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز پرکاش کمار سنگھ نے حکومت کو بتایا کہ فرم ہر خوراک کی قیمت کو 900 روپے سے کم کر کے 225 روپے کے علاوہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (GST) پرائیویٹ کے لیے کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک پرائیویٹ اسپتال سروس چارج کے طور پر 150 روپے تک وصول کر سکتا ہے۔ اب ویکسین Covovax کی قیمت CoWIN پورٹل پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
پرائیویٹ ویکسینیشن مراکز میں 12 تا 17 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے کووین (CoWIN) پورٹل پر کووویکس (Covovax) کو شامل کیے جانے کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) نے منگل کے روز ویکسین کی ہر خوراک کی قیمت 900 روپے سے کم کر کے 225 روپے کر دی ہے۔ جس میں ٹیکس کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آن امیونائزیشن (NTAGI) کی سفارش کے بعد پیر کے روز پورٹل پر ویکسین کے آپشن کی فراہمی شامل کی گئی۔
منگل کے روز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈائرکٹر برائے گورنمنٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز پرکاش کمار سنگھ نے حکومت کو بتایا کہ فرم ہر خوراک کی قیمت کو 900 روپے سے کم کر کے 225 روپے کے علاوہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (GST) پرائیویٹ کے لیے کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک پرائیویٹ اسپتال سروس چارج کے طور پر 150 روپے تک وصول کر سکتا ہے۔ اب ویکسین Covovax کی قیمت CoWIN پورٹل پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
ہندوستان کے ڈرگ ریگولیٹر نے گزشتہ سال 28 دسمبر کو بالغوں اور 12 تا 17 سال کے گروپ میں ہنگامی حالات میں محدود استعمال کے لیے 9 مارچ کو Covovax کو منظوری دی تھی۔ جب کہ 15 تا 18 سال کی عمر کے لوگوں کو بھارت بائیوٹیک کا Covaxin سرکاری ٹیکہ کاری مراکز میں مفت دیا جا رہا ہے۔ نجی مراکز پر Covaxin کی ایک خوراک کی قیمت GST سمیت 386 روپے ہے، جبکہ Corbevax کی قیمت 990 روپے ہے۔
ملک بھر میں کورونا Coronavirus ایک بار پھر دستک دے رہا ہے۔ پریشانی کی بات یہ ہے اس بار اس کی زد میں بچے زیادہ آرہے ہیں۔ بچوں کے اسکول اب آف لائن موڈ پر آچکے ہیں۔ ایسے میں بچوں کے ساتھ ساتھ سرپرستوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ والدین کا کہنا کہ حکومت کو ایس او پی میں کچھ بدلاؤ کرنا چاہئے اور ضرورت پڑے تو ایک پھر اسکولوں کو آن لائن موڈ میں لانا چاہئے۔
کورونا کے کیسیس میں لگاتار اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دوہزار نو سو ستائیس معاملے سامنے آئے۔جبکہ اس دوران دو ہزار دو سو باون لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔گمشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے بتیس افراد کی جان گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔