ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے معاملے کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آنے کے بعد کل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی اسسٹنٹ (طبی معاملے)ظفر مرزا نے جمعرات دیر رات یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے معاملے کی تصدیق
علامتی تصویر

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آنے کے بعد کل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی اسسٹنٹ (طبی معاملے)ظفر مرزا نے جمعرات دیر رات یہ اطلاع دی۔ ظفر  مرزا نے ٹویٹ کرکے کہا،’’مریض جنوبی صوبے کا ہے اور اس کی حالت بہتر ہے اور علاج کیاجارہا ہے۔‘‘ طبی اہلکاروں نے بتایا کہ یہ معاملہ کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے گھروالوں کو الگ رکھاگیاہے اور ڈاکٹر مسلسل ان کی جانچ کررہے ہیں۔



مقامی میڈیا رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ مریض 69سال کا ہے اور وہ 25فروری کو ایران سے لوٹا تھا۔اس کے خون کے نمونوں کو جانچ کےلئے تجربہ گاہ بھیجا گیا جہاں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
سندھ صوبے میں یہ تیسرا معاملہ ہے اور دیگر تین مریضوں کا دارالحکومت اسلام آباد میں علاج چل رہا ہے۔پاکستان اس بیماری کی روک تھام کےلئے ضروری قدم اٹھارہاہے۔سندھ میں سبھی تعلیمی اداروں کو15مارچ تک بند کردیا گیاہے۔
First published: Mar 06, 2020 04:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading