ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین میں کورونا کے سب سے زیادہ 7937معاملات درج، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 738 کی موت

صحت حکام نے بدھ یعنی 25 مارچ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 47610معاملات سامنے آئے ہیں اور 3434لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اسپین کے صحت، امور صارفین اور سوشل سروس وزارت کی طرف سے یومیہ جاری اعدادو شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پورے ملک میں 3166لوگ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔

  • Share this:

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 7937معاملات سامنے آئے ہیں اور 738 متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔ صحت حکام نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 47610معاملات سامنے آئے ہیں اور 3434لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اسپین کے صحت، امور صارفین اور سوشل سروس وزارت کی طرف سے یومیہ جاری اعدادو شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پورے ملک میں 3166 لوگ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس کے بدھ کو آئے نئے معاملات کے ساتھ اسپین اب چین، اٹلی اور امریکہ کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثرملک بن گیا ہے۔ اسپین کی راجدھانی میڈرڈ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں منگل کو 12352کے مقابلہ میں بدھ کو متاثرین کی تعداد 14597ہوگئی۔

اس درمیان اسپین کی قومی پولیس اور سول گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسپین کی حکومت کی طرف سے 14مارچ کو ’اسٹیٹ آف الارم‘ کے دوران نافذ کئے جانے والوں اصولوں کو توڑنے پر 929 گرفتاریاں کیں اور 100,000سے زیادہ لوگوں پر جرمانہ لگایا۔

اسٹیٹ آف الارم کے دوران اسپین میں ایک ورچول لاک ڈاون لگایا گیا تھا جس میں لوگوں کو اپنے گھر سے باہر صرف اسی حالت میں کا م کرنے کی اجازت دی گئی تھی اگر وہ گھر سے کام نہیں کرسکتے ہوں۔ اس کے علاوہ ضروری سامان خریدنے، فارمیسی جانے یا بزرگوں یا کمزور لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے بھی باہر نکلنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 18,589 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباََ 4,14,884 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

First published: Mar 25, 2020 10:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading