ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

رمضان اورکورونا:روزداروں کے لیےاسپتال میں گھرجیسی سہولتیں،سحراورافطار کے خصوصی انتظامات

کورونا کے علاج کے لیے مختص گاندھی اسپتال کے ایسو لیشن اور کوارنٹا ین وارڈز میں مقیم مریضوں کے لیے رمضان کے موقع پر روایتی کھانا مہیا کیاجارہاہے ۔اسی طرح مہینہ بھر روزے دار اپنے گھر کی طرح پکوانوں کا لطف لے سکتے ہیں۔

  • Share this:

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے کھانے پینے کی فراہمی پر ملک کے مختلف علاقوں سے شکایتیں آرہی تھیں ۔ خاص طور پر نان ویج کھانے جیسے بریانی کے مطالبہ پر مریضوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔لیکن اس طرح کی خبروں میں سے زیادہ تر خبریں فیک قرار دی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں کورونا کے مریضوں کی جانب سے خاص قسم کے کھانوں کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باوجود تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے رمضان کے پیش نظر اس مہینے کے دوران کورونا کے مسلم مریضوں کو سحری و افطار کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

کورونا کے علاج کے لیے مختص گاندھی اسپتال کے ایسو لیشن اور کوارنٹا ین وارڈز میں مقیم مریضوں کے لیے رمضان کے موقع پر روایتی کھانا مہیا کیاجارہاہے ۔اسی طرح مہینہ بھر روزے دار اپنے گھر کی طرح پکوانوں کا لطف لے سکتے ہیں۔ خصوصی طور پر تیار رمضان مینو ، یکم رمضان بروز ہفتہ سے دستیاب ہوگیاہے۔ اس میں صبح 3.30 بجے سحری کے وقت روٹی ، ترکاری کا سالن اور دال شامل ہے۔ افطار کے لیے کھجور اور تازہ پھل افطار کے مینو میں شامل ہیں ۔

شام افطار کے بعد ڈنر کے مینو میں کچھڑی ، مرغی کا سالن ، بگھارے چاول ، دالچہ ، سبزی بریانی اور چکن بریانی شامل ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گاندھی اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے غیر مسلم مریضوں کو ایک مختلف کمرے میں منتقل کر دیاگیاہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔

First published: Apr 27, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading