ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔19: کورونا مریضوں کے استعمال کے  لئے تیار کی گئی کاغذ کی خاص بیڈ

میرٹھ کی ایک پیپر مل فیکٹری نے کووڈ 19 مریضوں کے استعمال کے لیے ایک خاص بیڈ تیار کی ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔19: کورونا مریضوں کے استعمال کے  لئے تیار کی گئی کاغذ کی خاص بیڈ
کووڈ۔19: کورونا مریضوں کے استعمال کے  لئے تیار کی گئی کاغذ کی خاص بیڈ

میرٹھ ۔ کورونا وبا کے ان حالات میں ابھی تک آپ نے مختلف فیکٹریوں میں پی پی ای کٹ  ماسک  اور سینیٹائزر  تیار کیے جانے سے متعلق خبریں سنی ہوں گی لیکن میرٹھ کی ایک پیپر مل فیکٹری نے کووڈ 19 مریضوں کے استعمال کے لیے ایک خاص بیڈ تیار کی ہے۔ اس بیڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اسے پیپر مل میں ہی  کاغذ سے تیار کیا گیا ہے۔


میرٹھ کی پسواڑا  پیپر مل کے ڈائریکٹر اروند اور دیپ اگروال کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں اور اسپتالوں میں ان کے لیے بیڈ کی کمی اور استعمال کی ضرورت  کو پیش نظر رکھتے ہوئے کچھ وقت پہلے  سے ان کے ذہن میں یہ خیال آیا تھا کہ کورونا مریضوں کے استعمال کے لیے ایسے بیڈ اور کرسی تیار کی جائے جو استعمال کے بعد ڈسپوز کی جا سکے اور جس کی لاگت اور قیمت بھی کافی کم ہو۔ پسواڑا  پیپر مل کے ڈائریکٹر دیپ اگروال کے مطابق اس طرح کی بیڈ تیار کرنے کی کوشش کافی وقت سے کی جا رہی تھی لیکن ڈیزائن اور وزن کو لیکر کافی تجربات کیے جا رہے تھے تاکہ قیمت اور وزن کو کم رکھنے کے ساتھ مضبوطی کو بھی برقرار رکھا جا سکے اور اسپتالوں میں آسانی سے اسے استعمال کیا جا سکے۔


اس بیڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اسے پیپر مل میں ہی کاغذ سے تیار کیا گیا ہے۔


پسواڑا  پیپر مل کے ڈائریکٹر دیپ اگروال کے مطابق اس بیڈ کی لمبائی 6 فٹ سے زیادہ اور وزن تقریباً 10 ہے جس کو ضرورت کے مطابق آسانی سے اسمبل کیا جا سکتا ہے اور استعمال کے بعد آسانی سے ڈسپوز کیا جا سکتا ہے تاکہ انفیکشن پھیلنے کے خطرے سے بھی بچا جا سکے۔ پیپر مل کے ڈائریکٹر کے مطابق کورونا مریضوں کے استعمال کے لئے اس بیڈ کو پیپر ویسٹ سے ضرور تیار کیا گیا ہے لیکن مضبوطی کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ اس کا استعمال بھی آسان ہو اور لاگت اور قیمت کو بھی کم رکھا جا سکے۔
First published: Jun 23, 2020 08:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading