ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر:بانڈی پورہ بناکوروناوائرس کاہاٹ اسپاٹ،4دنوں میں28نئےمعاملے،لوگوں میں خوف وہراس

پچھلے چار دن یعنی 16 اپریل سے 19 اپریل تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو کل متاثرہ افراد (54)کی آدھی سے زیادہ تعداد یعنی اٹھائیس کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔

  • Share this:

جموں کشمیر میں پیر تک ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 354 ہوگئی ہے۔متاثرہ افراد میں سب سے زیادہ تعداد شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے ہئے ۔یہاں کل 84 افراد ابھی تک وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے جبکہ 11 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔پچھلے چار دن یعنی 16 اپریل سے 19 اپریل تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو کل متاثرہ افراد (54)کی آدھی سے زیادہ تعداد یعنی اٹھائیس کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔بانڈی پورہ میں سب زیادہ متاثر گنڈ جہانگیر علاقہ ہے۔


جہاں پیر تک 35 معاملہ سامنے آئے ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی۔حالانکہ ضلع میں پہلے چار معاملے 25 مارچ کو ہی سامنے آئے تھے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا لیکن گنڈ جہانگیر علاقہ میں 7 اپریل کو یہ سلسلہ ایک بزرگ کی موت سے شروع ہوا جو فوت ہونے کے بعد کویڈ مثبت قرار دیاگیا۔دو روز بعد یعنی 9 اپریل کو فوت ہوئےاسی شخص کے 11افراد خانہ اس وائرس سے متاثر پائے گئے اور تب سے گنڈ جہانگیر میں وائرس کا تانڈو تیز ہوتا گیا۔


بانڈی پورہ کےتقریباً 13 گاؤں میں اب ناول کورونا وائرس پہنچ گیا ہے۔کچھ ماہرین گنڈ جہانگیر میں کمیونٹی انفیکشن کی بات کررہے ہیں کیونکہ 7 اپریل کو جس شخص کی موت سے یہاں انفیکشن شروع ہوا۔ اس کو انفیکشن کہاں سے ہوا، اس کے بارے میں کچھ واضح طور پر نہیں پتہ چل پایا ہے۔ بانڈی پورہ میں کچھ لوگ کورنٹاین مراکز میں صفائی اور سہولیات کی عدم دستیابی کو بھی اس صورتحال کا زمہ دار مانتے ہیں۔ ان لوگوں کا الزام ہئے کہ اکثرکورنٹاین مراکزمیں کئی لوگوں کے لئے صرف ایک باتھ روم میسر ہے ۔جس سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے کوویڈ۔19سے نمٹنے کے لئے وافر مقدار میں رقومات دی گئی ہیں۔گنڈ جہانگیر کے بعد ضلع میں تیزی سے انفیکشن پھیل رہا ہے اور گنڈ کیسر کے ساتھ ساتھ کئی اور گاؤں اس کی چپیٹ میں آگئے ہیں جسکی وجہ سے لوگ کافی خوف زدہ ہیں۔ اس پھیلاؤ کو روکنا ہوگا نہیں تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

First published: Apr 20, 2020 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading