انڈیا کرکٹ ٹیم کے آف اسپر ہربھجن سنگھ آج کل کوروناوائرس کے درمیان سوشل میڈیا پر کئے گئے اپنے تبصرے کیلئے ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ دراصل ہربھجن نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد ان کے فینس کافی ناراض ہوگئے تھے۔ ہر بھجن نے ٹویٹ کیا تھا، 'اس وقت پوری دنیا مشکل حالات سے گزررہی ہے۔ مشکل وقت میں ہمیں ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن اچھا کام کررہی ہے۔ انسانیت کیلئے ہمیں مدد کرنی چاہئے۔
انہوں نے شاہد آفریدی کی حمایت میں ویڈیو پوسٹ کرنے کیلئے یوراج سنگھ، وسیم اکرم اور شعیب اختر کو بھی ٹئگ کیا تھا۔ اس کے بعد سے دینس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا تھا۔
ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھرسے سوشل میڈیا پر ایکتو ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے ہندستان اور پاکستان کے ایک پرانے میچ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس میچ میں ہر بھجن گیند سے نہیں، بلے سے دھمال مچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خاص کر میچ میں ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے تیز گیندباز شعیب اختر جت درمیان بحث بازی بھی ہوتی نظر آرہی ہیں۔ ہربھجن نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، پنگا نہیں لینا۔
ہربھجن سنگھ کے اس ٹویٹ کو ان کے مداح ڈٰمیج کنٹرول کے طور پررلے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ویڈٰو کے بعد ایک مداں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اب کچھ نہیں ہوگا پاجی۔ نقصان تو ہوچکا ہے۔ وہیں ایک مداح نے یہ بھی کہا کہ آپ نے اور یوراج سنگھ نے جو ملک کیلئے کیا ہے اسے کوئی بھولا نہیں ہے لیکن آپ دونوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔