ہوم » نیوز » اسپورٹس

بیوی اور بیٹی کے سامنے پوچھا ورلڈ کپ کی جیت کا تجربہ سیکس سے زیادہ بہتر ہے، جوس بٹلر کی بولتی ہوئی بند

جوس بٹلر نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کررہے اسپتالوں کی مدد کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بٹلر نے ورلڈ فائنل میں پہنی اپنی جرسی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک اس کارروائی پر کئی لوگ بولی لگا چکے ہیں اور منگل کی رات تک اس کی زیادہ تر بولی 50 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی تھی۔ اس جرسی پر ورلڈ چیمپئن ٹیم کا آٹو گراف بھی موجود ہے۔

  • Share this:

گزشتہ سال انگلینڈ نے اپنی ہی زمین پر پہلی  مرتبہ ورلڈ کپ (World Cup) کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ میں شکست دی تھی۔ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے وہ میچ اور لمحہ بیحد ہی اہم ہے۔ اس مقابلے میں سپر اوور میں جوس بٹلر نے اہم رن آؤٹ کیا تھا جس نے انگلینڈ (England) کی جیت کی بنیاد رکھی۔ انگریزی میڈیا کے صحافی پیئرس مورگن نے جوس بٹلر  (Jos Buttler) سے ورلڈ کپ جیت کو لیکر ایسا سوال کیا جسے سن کر بٹلر کے ساتھ۔ساتھ ان کی بیوی بھی حیران رہ گئیں۔

آپ کو بتادیں کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان وہ فائنل مقابلہ سپر اوور میں گیا تھا۔ سپر اوور میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر نے اہم رن آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو ونر قرار دیا گیاتھا۔ پیئرس مورگن نے بٹلر سے پوچھا کہ کیا ان کے لئے ورلڈ کپ کی جیت کا تجربہ سیکس سے زیادہ بہتر ہے۔ حیرانی والی بات یہ تھی کہ اس ویڈیو کال پر لئے جارہے انٹرویو کے دوران بٹلر کی بیوی لاؤسی اور بیٹی بھی موجود تھے۔ بٹلر کچھ دیر کیلئے رکے اور پھر انہوں نے کہا، ہاں ورلڈ کپ جیتنا کسی بھی تجربے سے بہتر ہے۔

جوس بٹلر نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج  کررہے اسپتالوں کی مدد کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بٹلر نے ورلڈ فائنل میں پہنی اپنی جرسی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک اس کارروائی پر کئی لوگ بولی لگا چکے ہیں اور منگل کی رات تک اس کی زیادہ تر بولی 50 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی تھی۔ اس جرسی پر ورلڈ چیمپئن ٹیم کا آٹو گراف بھی موجود ہے۔ بٹلر نے ٹویٹر پر ویڈیو ڈالا اور کہا، "میں اپنی ورلڈ کپ جرسی کو رائل برامپٹن اور ہریفیلڈ اسپتال کی مدد کیلئے بیچ رہا ہوں۔ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں اور انہیں اس کی ضرورت ہے۔ جوس بٹلر کی مدد کیلئے کھلاڑیوں نے اسے ری ٹویٹ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بولی لگا سکیں۔

First published: Apr 01, 2020 03:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading