ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس: دوہفتے کے لئے ملتوی آئی پی ایل، اب 15 اپریل سے ہوگی شروعات

انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) پر سب سے بڑی خبر آگئی ہے۔ کورونا وائرس (Corona Virus) کے بڑھتے معاملات کے چلتے ٹورنامنٹ دو ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اب ٹورنامنٹ کے 13 ویں سیزن کی شروعات15 اپریل کو ہوگی۔

  • Share this:
کورونا وائرس: دوہفتے کے لئے ملتوی آئی پی ایل، اب 15 اپریل سے ہوگی شروعات
انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) پر سب سے بڑی خبر آگئی ہے۔ کورونا وائرس (Corona Virus) کے بڑھتے معاملات کے چلتے ٹورنامنٹ دو ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اب ٹورنامنٹ کے 13 ویں سیزن کی شروعات15 اپریل کو ہوگی۔

نئی دہلی:  انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) پر سب سے بڑی خبر آگئی ہے۔ کورونا وائرس  (Corona Virus)  کے بڑھتے معاملات کے چلتے ٹورنامنٹ دو ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اب ٹورنامنٹ کے 13 ویں سیزن کی شروعات15 اپریل کو ہوگی۔ آئی پی ایل۔13 کی شروعات 29 مارچ سے ممبئی میں چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان مقابلے سے ہونی تھی۔ بی سی سی آئی کی ریلیز کے مطابق حکومت ہند کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے بعد بی سی سی آئی صدر (BCCI President)  سوربھ گانگولی  (Sourav Ganguly)، بورڈ سکریٹری جئے شاہ اور انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) کے سینئر افسران نے یہ ٹورنامنٹ  کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بتادیں کہ حکومت ہند نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی قواعد کے تحت گزشتہ  بدھ کو سبھی موجودہ ویزا 15 اپریل تک کیلئے معطل کردئے تھے۔


وہیں ملک بھر میں کورونا وائرس  (Corona Virus)  کے بڑھتے معاملوں کے بعد دہلی حکومت  (Delhi Government) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعے کو صاف کیا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) جیسے بڑی تعداد میں شائقین کی موجودگی والے کھیل کے انعقاد پر روک لگادی گئی ہے۔ سسودیاکے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سوشل ڈسٹیسنگ بیحد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے حکم تک دہلی میں بڑے انعقاد، کانفرنس اور کھیل انعقاد پر پوری طرح سے پابندی لگادی گئی ہے۔ اس سے پہلے کرناٹک نے بھی آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مہاراشٹر نے آئی پی ایل (IPL) کے مقابلے کی ٹکٹ بکری پر پابندی لگادی۔


قابل غور ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں آئی پی ایل کا پہلا میچ 30 مارچ کو ہونا تھا۔ یہ مقابلہ کنگس الیون پنجاب کے خلاف تھا۔ اس کے علاوہ کیپیٹلس کی ٹیم کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 10 اپریل کو رائل چیلنجرس بنگلور، 13 اپریل کو چنئی سپر کنگس، 19 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس، 3 مئی کو سن رائزرس حیدرآباد، 6 مئی کو ممبئی انڈینس اور 13 مئی کو راجستھان کا سامنا کرنا تھا۔




آئی پی ایل  (IPL) انڈین پریمئر لیگ (Indian Premier League)  کے موجودہ سیزن پر آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل سنیچر 14 مارچ کو میٹنگ  ہونی تھی جس میں سبھی آٹھوں فرینچائزی مالکوں کو بھی بلایا گیاتھا۔ مگر اس سے پہلے ہی بی سی سی آئی کے ذڑیعے لیگ کو تقریبا دو پفتے آگے لے جانے کا فیصلہ لے لیا گیا۔


First published: Mar 13, 2020 03:12 PM IST