ہوم » نیوز » اسپورٹس

کووڈ-19: مشکل حالات میں ملک کا ساتھ دیں گے یہ پاکستانی کرکٹر، یہ جھٹکا سہنے کو بھی تیار

اظہر علی نے کہا ، ' کسی بھی ملک کے لئے یہ اچھے حالات نہیں ہےاور ہم جانتے ہیں کہ اگریہ لاک ڈاؤن جیسے حالات کچھ مہینوں تک جاری رہے تو بورڈ ہم سے پرانے یا نئے مرکزی معاہدے میں کٹوتی کے بارے میں پوچھ کرسکتا ہے۔'

  • Share this:
کووڈ-19: مشکل حالات میں ملک کا ساتھ دیں گے یہ پاکستانی کرکٹر، یہ جھٹکا سہنے کو بھی تیار
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 30 جولائی سے تین ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

نئی دہلی: کوروناوائرس (Coronavirus)  کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جیسے حالات ہیں۔ ایسے میں کئی لوگ جہاں اس بیماری سے متاثرہوئے ہیں وہیں کچھ گھر پر بیٹھے بے روزگار ہونے کے سبب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ہر ملک میں ایسے لوگوں کی مدد کیلئے سلیبریٹی آگے آرہے ہیں۔ پاکستان اس میں شامل ہونے والا نیا ملک ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے سنیچر کو کہا کہ اگر کورونا وائرس وبا (COVID19Pandemic)کے کچھ ماہ تک برقرار رہنے سے ہیلتھ بحران (Health crisis) پیدا ہوتا ہے تو مرکزی معاہدے والے کھلاڑی تنخواہ میں کٹوتی کیلئے دماغی وذہنی طور پر تیار ہیں۔ میڈیا سے ویڈیو کے ذریعے بات کرتے ہوئے اظہرعلی (Azhar Ali)نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی اس بات سے واقف ہیں کہ کووڈ19 (Covid-19) کے سبب حالاٹ خراب ہیں۔

اظہر نے کہا ، ' کسی بھی ملک کے لئے یہ اچھے حالات نہیں ہےاور ہم جانتے ہیں کہ اگریہ لاک ڈاؤن جیسے حالات کچھ مہینوں تک جاری رہے تو بورڈ ہم سے پرانے یا نئے مرکزی معاہدے میں کٹوتی کے بارے میں پوچھ کرسکتا ہے۔' ، 'اگرایسے حالات پیدا ہوتے ہیں اور ہم سے کٹوتی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے ، تو ہم ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہیں۔ ہم بورڈ کے ساتھ بیٹھ کر صحیح فیصلہ کریں گے'۔ '

Published by: sana Naeem
First published: Apr 11, 2020 10:38 PM IST