ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر شروتی مودی کو این سی بی نے واپس بھیجا، NCB کا ایک افسر پایا گیا کورونا پازیٹو

این سی بی کی ٹیم شروتی سے آج پوچھ تاچھ نہیں کرے گی۔دراصل این سی بی کا ایک افسر کورونا پازیٹو پایا گیا ہے جس کے بعد شروتی کوواپس بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل دیگرارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔این سی بی جیا ساہا کو بھی اب بعد میں سمن کرے گی۔ کورونا پروٹو کول پرعمل کرنے کے بعد ان دونوں سمن کیا جائیگا۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر شروتی مودی کو این سی بی نے واپس بھیجا، NCB کا ایک افسر پایا گیا کورونا پازیٹو
این سی بی کا ایک افسر کورونا پازیٹو۔

این سی بی کی ٹیم شروتی سے آج پوچھ تاچھ نہیں کرے گی۔ دراصل این سی بی کا ایک افسر کورونا پازیٹو پایا گیا ہے جس کے بعد شروتی کوواپس بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل دیگرارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔این سی بی جیا ساہا کو بھی اب بعد میں سمن کرے گی۔ کورونا پروٹو کول پرعمل کرنے کے بعد ان دونوں سمن کیا جائیگا۔ ڈرگس کنکشن میں این سی بی  (NCB) ایکشن میں ہے اور اس کی جانچ کا دائرہ ہرگزرتے دن کے ساتھ وسیع سے وسیع ترہوتا جارہا ہے۔ ایجنسی اب تک ملزمین سے پوچھ تاچھ میں حاصل ہوئی جانکاری کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔ پوچھ تاچھ اور دھرپکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں این سی بی نے جیا ساہا اور شروتی کو سمن جاری کیا تھا۔ انھیں ممبئی دفتر پربلایا گیا تھا۔


واضح رہے کہ شروتی مودی سشانت کی سابق منیجر ہیں جبکہ جیہ ساہا ٹیلنٹ منیجر ہیں۔ این سی بی آج ان دونوں سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ وہیں بتاتے چلیں کہ  اس معاملے میں اب تک 18 لوگ کرفتار کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی پوچھ۔گچھ کو روک دیا گیا ہے اور ان لوگوں کو واپس بھیج دیا ہے جس کی بڑی وجہ ہے کہ این سی بی کا ایک افسر کورونا پازیٹو ہے۔ اب دوبارہ سمن جاری کرکے شروتی مودی اور جیہ سے پوچھ گچھ ہوگی۔

ڈرگس کنکشن معاملے میں این سی بی کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔  این سی بی نے آج ڈرگس کا دھندا کرنے والے سوریہ دیپ ملہوترا کواپنی گرفت میں لے لیا ہے۔دراصل سوریہ دیپ ملہوترا شووک  چکرورتی کا دوست ہے اورشووک سے اس کی بات چیت کی تفصیل سامنے آنے کے بعد این سی بی کی ٹیم نے سوریہ دیپ ملہوترا کے گھر کی تلاشی لی۔

اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگ معاملے میں ابھی تک جن جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے اس پورے نیٹ ورک کی جانکاری این سی بی کے حکام کو دی ہے۔ این سی بی کے ذرائع سے پہلے ہی اس بات کی جانکاری دے دی گئی تھی کہ ابھی اس معاملے میں اور بھی بڑے چہرے سامنے آ سکتے ہیں اور کئی اور گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ این سی بی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگ کنکشن کو لے کر اس چھاپے کو انجام دیا جا رہا ہے۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Sep 16, 2020 04:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading