ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوروناوائرس اور تبلیغی جماعت :مولانا سعد، پولیس کے تمام سوالات کا دیں گے جواب: شاہد علی وکیل نے جاری کیاویڈیو

شاہد علی ایڈووکیٹ کا کہناہےکہ مولانا سعد کی جانب سے کرائم برانچ کے پاس ایک درخواست دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے جس طرح کے سوالات پوچھے گئے ہیں اور جن کا جواب دیا جانا ہے۔ ان سوالات میں بہت سے سوال ایسے ہیں ۔جن کے ساتھ ساتھ کاغذات بھی پیش کرنے ہوں گے لیکن مرکز ز یا پھر سرکاری دفاتر سبھی جگہوں پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفاتر بند ہیں ۔

  • Share this:
کوروناوائرس اور تبلیغی جماعت :مولانا سعد، پولیس کے تمام سوالات کا دیں گے جواب: شاہد علی وکیل نے جاری کیاویڈیو
مولانا سعد کی جانب سے کرائم برانچ کے پاس ایک درخواست دی گئی ہے

کرونا وائرس کو لے کر دہلی پولیس تبلیغی جماعت کے اردگرد قانونی گھیرا تنگ کر رہی ہے ۔ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی (Muhammad Saad Kandhalwi) سمیت 7 افرادکو قانونی نوٹس بھیجا تھا ۔جس میں 26 سوال تھے جن کا جواب مانگا گیا تھا۔ تاہم تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کے ذریعے فوری طور پر جواب دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے ترجمان اور لیگل ایڈوائزر شاہد علی ایڈووکیٹ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے نوٹس کا جواب دینے سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔


شاہد علی ایڈووکیٹ کا کہناہےکہ مولانا سعد کی جانب سے کرائم برانچ کے پاس ایک درخواست دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے جس طرح کے سوالات پوچھے گئے ہیں اور جن کا جواب دیا جانا ہے۔ ان سوالات میں بہت سے سوال ایسے ہیں ۔جن کے ساتھ ساتھ کاغذات بھی پیش کرنے ہوں گے لیکن مرکز ز یا پھر سرکاری دفاتر سبھی جگہوں پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفاتر بند ہیں ۔


شاہد علی ایڈووکیٹ نے کہا ’’ایسے میں ہم نے اس معاملے میں مہلت مانگی ہے کہ ہمیں کچھ وقت دیا جائے تاکہ ہم وہ کاغذات حاصل کرسکیں ۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہونے والے بہت سارے لوگوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہوں اور ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے میں لاپرواہی کے الزام کے تحت مولانا سعد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے

First published: Apr 04, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading