உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Telangana: تلنگانہ میں 10 جنوری تک ریلی اور بڑے اجتماعات پر پابندی، ماسک نے لگانے پر 1,000 ہوگا جرمانہ

    ریاست میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ریاست میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تلنگانہ حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کو دیکھتے ہوئے وہ ریلیوں، مذہبی تقریبات اور عوامی جلسوں سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دے رہی ہے۔ حکومت نے لازمی طور پر ماسک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      تلنگانہ حکومت نے ہفتہ کو ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کووڈ۔19 کیسز کے پیش نظر 10 جنوری 2022 تک ریلیوں، عوامی اجتماعات اور بڑے پیمانے پر دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم کے ذریعہ ریلیوں اور عوامی جلسوں پر پہلے کی پابندی میں توسیع کی گئی ہے، جسے ریاست میں 2 جنوری 2022 تک نافذ کیا گیا تھا۔

      تلنگانہ حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کو دیکھتے ہوئے وہ ریلیوں، مذہبی تقریبات اور عوامی جلسوں سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دے رہی ہے۔ حکومت نے لازمی طور پر ماسک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کے ماسک نہ پہننے پر 1,000 روپے جرمانے کا حکم دیا۔ یہ حکم 10 جنوری 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔

      آرڈر میں تھرمل اسکریننگ، ہاتھ کی صفائی، سماجی دوری، احاطے کی بار بار صفائی اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں کووڈ۔19 پروٹوکال کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس نے بزرگ شہریوں اور کووڈ-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے والوں کو بھی مشورہ دیا ہے۔ دریں اثنا تلنگانہ میں کووڈ۔19 کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا جس کے ساتھ ہفتہ کو 317 تازہ انفیکشن رپورٹ ہوئے جس سے ریاست بھر میں تعداد 6,82,215 ہوگئی، جب کہ دو مزید اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4,029 ہوگئی۔

      ریاست میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے، جس سے ریاست میں اومی کرون کی تعداد 79 ہوگئی۔ نئے ویرینٹ سے 27 افراد صحت یاب ہوئے، جس سے فعال کیسوں کی تعداد 52 ہوگئی، ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں شام 5.30 بجے تک تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

      کووڈ۔19 کے تازہ کیسز کی تعداد پچھلے کچھ دنوں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ بلیٹن کے مطابق انفیکشن سے 232 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6,74,453 ہیں اور 3,733 فعال کیس ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: