உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ کی عدالتوں میں30اپریل تک لاک ڈاؤن:تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم

    عدالتوں میں جاری لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک توسیع دینے کا حکم

    عدالتوں میں جاری لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک توسیع دینے کا حکم

    تلنگانہ ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ بنایاہے۔تلنگانہ میں ہرگذرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آنے پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیاہے

    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ بنایاہے۔تلنگانہ میں ہرگذرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آنے پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ ہائی کورٹ نے ریاست کے عدالتوں میں جاری لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک توسیع دینے کا حکم صادر کیاہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران یہ حکم سنایاہے۔یادرہے کہ تلنگانہ کی عدالتوں میں گزشتہ دوہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاہے اور اسے لیے عدالتوں میں سماعت بھی نہیں ہورہی ہے۔

      ہائی کورٹ نے رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ایک بار پھرسماعت کرنے کی بات کہی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں 364 اور کورونا وائرس کی وجہ سے 11 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس ماہ کی 14 تاریخ تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔تاہم وزیراعلیٰ کے چندراشیکھرراؤ نے بھی ملک گیر لاک ڈاؤن آئندہ دوہفتوں تک جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: