دہلی میں کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے حرکت میں آئی مرکزی حکومت
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے پر لگام لگانے کےلئے مرکزی حکومت نے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ اور آرٹی پی سی آر کی تعداد بڑھانے اور مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی دہلی میں تعیناتی جیسے متعداد اقدامات اٹھائے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Nov 18, 2020 05:23 PM IST

نویں سے 12 ویں کلاس کے طلبا کیلئے 16 نومبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ رد
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے خطرے پر لگام لگانے کےلئے مرکزی حکومت نے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ اور آرٹی پی سی آر کی تعداد بڑھانے اور مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی دہلی میں تعیناتی جیسے متعداد اقدامات اٹھائے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا انفیکشن کی خطرناک صورت سے نمٹنے کےلئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد مرکز اور دہلی حکومت کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کےلئے مل کر قدم اٹھانے کی بات کہی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایئرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کرائے جائیں گے۔ مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔
آنے والے دنوں میں کچھ دیگر ڈاکٹر اور طبی اہلکار بھی ان اسپتالوں میں تعینات کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے افسروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 100 سے بھی زیادہ نجی اسپتالوں میں جاکر بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اور آئی سو یو بیڈ کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ ریلوے بھی شکور بستی میں ٹرین کوچوں میں 800 بیڈ تیار کررہی ہے مرکزی پولیس فورس کے ڈاکٹر اور طبی اہلکار یہاں تعینات کئے جائیں گے۔