ہوم » نیوز » عالمی منظر

برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچی

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) سے ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 21, 2020 09:25 AM IST
  • Share this:
برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچی
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) سے ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) سے ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس دوران یہاں پر تقریباً 35000 نئے کیسز بھی درج کئے گئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے34666نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1076579 ہوگئی ہے ۔

وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔19 کی وجہ سے 1022 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 49976 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح پانچ فیصد ہے۔ برازیل کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 119،500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ملک بھر میں کورونا کے چودہ ہزار پانچ سو سولہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اب تک کا ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزارنو سو اڑتالس ہو گئی ہے۔ جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ پچانوے ہزار اڑتالیس تک پہنچ کئی ہے۔ وہیں اب دو لاکھ اڑتیس ہزار تیس افراد کورونا مرص سے صحت یاب بھی ہو گیے ہیں۔ ملک میں ابھی ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار دو سو انہتر اکٹیو کیسس ہیں۔



دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاریدنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ وہیں بات کریں ہندستان  کی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ملک بھر میں کورو نا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ہوئی تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار نو سو چھیالیس ہو گئی ہے ۔۔ابھی تک کورونا سے بارہ ہزار دو سو سینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ ایک لاکھ تیتالیس ہزار تین سو پچیس افرادصحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔

 
First published: Jun 21, 2020 08:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading