ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

كورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری طرح سے چوکس : وزیر اعظم نریندرمودی

وزیر اعظم مودی نے عوام سے بالکل نہ ڈرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، "خوفزدہ نہ ہوں، ہاں احتیاط برتیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کا کوئی بھی وزیر بیرون ملک کا سفر نہیں کرے گا۔

  • Share this:
كورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری طرح سے چوکس : وزیر اعظم نریندرمودی
وزیر اعظم مودی نے عوام سے بالکل نہ ڈرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، "خوفزدہ نہ ہوں، ہاں احتیاط برتیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کا کوئی بھی وزیر بیرون ملک کا سفر نہیں کرے گا۔

نئی دہلی: ملک میں مہلک كورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت اس وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے سلسلے میں پوری طرح سے چوکس ہے اوراس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ںریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ حکومت ملک میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا كووڈ -19 نویل كورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری طرح سے چوکس ہے۔ تمام وزارتوں اور ریاستوں میں سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سطح پر قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم وسیع پیمانے پر اٹھائے گئے ہیں، جن میں ویزا پر پابندی سے لے کر طبی خدمات کو بڑھانا شامل ہے۔



وزیر اعظم مودی نے عوام سے بالکل نہ ڈرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، "خوفزدہ نہ ہوں، ہاں احتیاط برتیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کا کوئی بھی وزیر بیرون ملک کا سفر نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا، "میں عوام سے درخواست کرتا ہوں غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ہم بڑے جلسوں کو منسوخ کرکے اس خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں اور سبھی کی حفاظت یقینی بناسکتے ہیں۔ ملک میں كورنا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے۔
First published: Mar 12, 2020 11:18 PM IST