ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1000 ہوئی، عمران حکومت نے پٹرول کی قیمت 15 روپئے کم کئے

پاکستان کے جیو ٹیلی ویژن نے بتایا کہ نئے معاملے بلوچستان، سندھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ صوبے میں سب سے زیادہ 413 لوگ کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ راجدھانی میں صرف 16 معاملے سامنے آئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1000 ہوئی، عمران حکومت نے پٹرول کی قیمت 15 روپئے کم کئے
عمران خان کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 1000 ہوچکی ہے۔ پاکستان کے جیو ٹیلی ویژن نے بتایا کہ نئے معاملے بلوچستان، سندھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ صوبے میں سب سے زیادہ 413 لوگ کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ راجدھانی میں صرف 16 معاملے سامنے آئے ہیں۔


ٹی وی کے مطابق کورونا وبا کے سبب پاکستان میں اب تک سات اموات ہو چکی ہیں۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے ذریعہ اکھٹا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 423000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور تقریباً 19000 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔




وہیں، افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں کورونا وائرس(کووڈ-19) سے متاثر ایک خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ ملک کی عوامی صحت کی وزارت کے ترجمان وحید اللہ میار نے بدھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ ہرات کی 45 خاتون کی موت ہو گئی۔اس انفیکشن سے پہلی موت اتوار کو شمالی بلخ صوبے میں ہوئی تھی۔ ناٹو کی قیادت والے اتحاد کے چار سرکاری ملازم بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ، عمران خان نے عام لوگوں کو راحت دینے کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کردی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو 10 ہزار کروڑ کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر عمران حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں  15 روپئے کی یکمشت کمی کردی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کے بعد اب وہاں ایک لیٹر کی قیمت 96.58 پاکستانی روپئے ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ابھی ایک لیٹر ہائی ڈیزل کی قیمت 107.25 پاکستانی روپے ہے جبکہ عام ڈیزل کی قیمت 62.51 فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 77.45 ہے۔
First published: Mar 25, 2020 04:11 PM IST