ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 88 لاکھ سے متجاوز، 24 گھنٹے میں آئے 41 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41،100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 15, 2020 12:18 PM IST

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 88 لاکھ سے متجاوز
نئی دہلی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41،100 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کو شکست دینے کی شرح بڑھ کر 93.09 فیصد ہوگئی ہے۔ اتوار کے روز کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں پچھلے تین دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔ ہفتہ کو 44،684 ، جمعہ کو 44،878 ، جمعرات کو 47،905 ، بدھ کے روز 44،281 اور منگل کو 38،074 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فعال کیس تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب ان کی تعداد 4،79،216 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41،100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 1503 فعال معاملے کم ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 42156 افراد صحتمند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 82.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، مزید 447 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،29،635 ہوگئی ہے۔
With 41,100 new #COVID19 infections, India's total cases rise to 88,14,579. With 447 new deaths, toll mounts to 1,29,635
Total active cases at 4,79,216 after a decrease of 1,503 in the last 24 hrs
Total discharged cases at 82,05,728 with 42,156 new discharges in last 24 hrs pic.twitter.com/wvsRxLdaMD
— ANI (@ANI) November 15, 2020
ملک میں صحت مند افراد کی شرح 93.09 ہوگئی ہے۔ اموات کی شرح کم ہوکر 1.47 ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح 5.43 فیصد پر آگئی ہے۔ کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1425 معاملے بڑھ کر 86،470 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 105 مریضوں کی موت کے سبب ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 45،914 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
وہیں، کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثرین کا جلد پتہ لگاکر اس پر قابو پانے کی مہم میں 14 نومبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی میں جانچ کی تعداد اوسطاً 90 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا پہلا معاملہ اس سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے جانچ کے کے دائرے میں مسلسل اضافہ کیا اور اس سے وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات (14 نومبر) تک، جانچ کی کل تعداد 12 کروڑ 46لاکھ ایک ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 14 نومبر کو 8 لاکھ 5 ہزار 589 جانچیں کی گئیں۔ ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر اوسطاً جانچ بھی 90 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے۔